TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
روزے کا بیان
-
آخر مہینہ میں روزے رکھنے کا بیان ۔
-
آخری عشرے میں اعتکاف کرنے اور تمام مسجدوں میں اعتکاف کرنے کا بیان اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم اپنی عورتوں سے صحبت نہ کرو۔ جب کہ تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو یہ اللہ کے حدود ہیں اس لئے ان کے قریب نہ جاو
-
اس شخص کا بیان جس نے ایمان کے ساتھ ثواب کی غرض سے نیت کرکے رمضان کے روزے رکھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے لوگ اپنی نیتوں کے مطابق اٹھائے جائیں گے ۔
-
اس شخص کا بیان جس نے روزے میں جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کیا۔
-
اس شخص کا بیان جس نے سفر میں افطار کیا تاکہ لوگوں کو دکھائے ۔
-
اس شخص کا بیان جو اپنے اعتکاف سے صبح کے وقت باہر آئے۔
-
اس شخص کا بیان جو مرجائے اور اس پر روزے واجب ہوں اور حسن بصری نے فرمایا اگر تیس آدمی اس کی طرف سے ایک ہی دن روزے رکھ لیں تو کافی ہے۔
-
اس شخص کی فضیلت بیان جو رمضان (راتوں) میں کھڑا ہو۔
-
اس شخص کے روزہ رکھنے کا بیان جو غیر شادی شدہ ہونے کے سبب سے زنا میں مبتلا ہونے سے ڈرے ۔
-
اس کا بیان جو کسی کی ملاقات کو جائے اور وہاں اپنا روزہ نفلی نہ توڑے۔
-
اعتکاف والے مرد کے سر میں حائضہ کے کنگھی کرنے کا بیان۔
-
اعتکاف کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیسویں کی صبح کو اعتکاف کرنے کا بیان ۔
-
اعتکاف کرنے والا بغیر کسی ضرورت کے گھر میں داخل نہ ہو۔
-
افطار میں جلدی کرنے کا بیان۔
-
اگر کسی کو گالی دی جائے تو کیا یہ کہ سکتا ہے کہ میں روزہ دار ہوں ۔
-
اگر کوئی شخص اعتکاف کرے اور اسے مناسب معلوم ہو کہ اعتکاف سے باہر ہوجائے۔
-
اگر کوئی شخص جاہلیت کے زمانہ میں اعتکاف کی نذر مانے پھر مسلمان ہوجائے۔
-
اگر کوئی شخص رمضان میں افطار کر لے پھر سورج طلوع ہوجائے۔
-
اگر کوئی شخص رمضان میں جماع کرلے اور اس کے پاس کوئی چیز نہ ہو پھر اس کے پاس صدقہ آئے تو وہی کفارہ دے دے ۔
-
اللہ بزرگ وبرتر کا فرمانا کہ تمھارے لئے روزوں کی رات میں اپنی بیویوں سے صحبت کرناحلال کردیا گیا وہ عورتیں تمہارے لئے اور تم ان عورتوں کے لئے لباس ہو، اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے تم چھپ کرایسا کرتے تھے اس نے تم پر توجہ کی اور معاف کردیا پس اب تم ان سے صحبت کرو اور جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے اس کو تلاش کرو۔
-
اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ کھاتے پیتے رہو جب تک کہ سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے تم پر کھل نہ جائے پھر روزے رات تک پورے کرو اس باب میں براء رضی اللہ عنہ کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے ۔
-
ان لوگوں پر جو طاقت رکھتے ہیں فدیہ ہے، ابن عمر رضی اللہ عنہ اور سلمہ بن اکوع نے کہا کہ اس آیت کو رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، لوگوں کے لئے ہدایت اور روشن دلیلیں ہدایت کی ہیں، اور حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والا ہے ۔ اس لئے تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے تو روزہ رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں شمار کرکے رکھ لے، اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی کرنا چاہتے ہیں تم پر سختی کرنا نہیں چاہتے اور شمار کو پورا کرو اور تاکہ اللہ کی بڑائی بیان کرو اس چیز پر کہ تمہیں ہدایت دی اور شاید کہ تم شکرگزار ہوجاو
-
ان لوگوں کا بیان جنہوں نے اعتکاف کرنے والے پر روزہ ضروری نہیں سمجھا۔
-
اکثر صوم وصال رکھنے والے کو سزا دینے کا بیان اس کو انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔
-
ایام بیض یعنی ہر مہینہ کی تیرہ چودہ اور پندرہ کو روزے رکھنے کا بیان۔
-
ایام تشریق کے روزوں کا بیان اور مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بواسطہ یحییٰ ہشام، عروہ نے بیان کیا ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہ منیٰ کے دنوں میں روزہ رکھتی تھیں اور عروہ بھی ان دنوں میں روزہ رکھتے تھے ۔
-
ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کا بیان۔
-
بچوں کے روزے رکھنے کا بیان اور عمر رضی اللہ عنہ نے ایک نشہ باز سے رمضان فرمایا کہ توہلاک ہوجا ہمارے بچے روزے رکھتے ہیں (اور تو شراب پیتا ہے) اور اس پر حد جاری کی ۔
-
پانی وغیرہ جو آسانی سے مل جائے اس سے افطار کرے ۔
-
جب کوئی شخص رمضان میں (قصداً) جماع کرلے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت ہے کہ جس نے رمضان میں بغیر عذر اور مرض کے ایک دن روزہ نہ رکھا تو ساری عمر روزہ رکھنا بھی اس کا بدل نہ ہوگا اور یہی ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا بھی قول ہے کہ سعید بن مسیب، شعبی، ابن جبیر، ابراہیم، قتادہ اور حماد نے کہا کہ اس کے بدلے ایک دن روزہ رکھ لے۔
-
جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان اگر کوئی جمعہ کا روزہ رکھے تو اس پر واجب ہے کہ افطار کرے ۔
-
جنابت کی حالت میں روزہ دار کے صبح کے اٹھنے کا بیان ۔
-
حائضہ نماز اور روزے چھوڑ دے اور ابوالزناد نے کہا کہ سنتیں اور حق کے طریقے اکثر رائے اور عقل کے خلاف ہیں، لیکن مسلمانوں کو اس کی پیروی کئے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہے انہی امور میں سے یہ بھی ہے کہ حائضہ روزے کی قضا کرے اور نماز کی قضا نہ کرے ۔
-
داو
-
رات کو اعتکاف کرنے کا بیان۔
-
رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزے نہ رکھے ۔
-
رمضان کہا جائے یا ماہ رمضان کہا جائے اور بعض نے دونوں کو جائز سمجھا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے رمضان کے روزے رکھے اور فرمایا کہ رمضان سے آگے روزے نہ رکھو۔
-
رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ کام کرنے کا بیان ۔
-
رمضان کے چند روزے رکھ کر سفر کرنے کا بیان ۔
-
رمضان کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کرنے کا بیان ۔
-
رمضان کے روزوں کے فرض ہونے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کے اے ایمان والوں ! تم پر روزہ فرض کئے گئے ہیں ۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے شاید کہ تم متقی ہوجاو
-
رمضان کے قضاء روزے کب پورے کیے جائیں، اور ابن عباس نے کہا کہ الگ الگ روزہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دوسرے دنوں میں گنتی کر کے پورا کرو، اور سعید بن مسیب نے فرمایا کہ ذی الحجہ کے دس نفل روزے اس لئے بہتر نہیں جب تک کہ رمضان کے قضا روزے نہ رکھ لے اور ابراہیم نے کہا کہ اگر کوتاہی کی اور دوسرا رمضان آگیا۔ تو دونوں کے روزے رکھے اور ان پر فدیہ کو واجب نہیں سمجھا اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرسلا اور ابن عباس سے منقول ہے کہ وہ کھانا کھلائے حالانکہ اللہ نے کھانے کھلانے کا تذکرہ نہیں کیا بلکہ صرف اتنا کہا کہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کر لے۔
-
روزوں کی فضیلت کا بیان ۔
-
روزہ دار کو بوسہ لینا اور جابر بن زید نے کہا کہ اگر وہ عورت کی طرف (شہوت سے) دیکھے اور منی نکل آئے تو اپنا روزہ پورا کرے۔
-
روزہ دار کو تر اور خشک مسواک کرنے کا بیان اور عامر بن ربیعہ سے منقول ہے انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو روزہ کی حالت میں اتنی بار مسواک کرتے دیکھا ہے کہ میں شمار نہیں کرسکتا اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ اگر میں اپنی امت کے لئے دشوار نہ سمجھتا تو میں انہیں ہر وضو کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اسی طرح جابر وزید بن خالد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں اور اس میں روزہ دار اور غیر روزہ دار کی تخصیص نہ فرمائی اور عائشہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ منہ کے پاک کرنے اور رب کی رضاء کا سبب ہے اور عطاء اور قتادہ نے کہا کہ روزہ دار اپنا تھوک نگل سکتا ہے ۔
-
روزہ دار کے بھول کے کھانے یا پینے کے بیان میں اور عطاء نے کہا کہ اگر ناک میں پانی ڈالے اور پانی حلق میں چلا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں اگر اس کی واپسی پر قادر نہ ہو اور حسن نے کہا کہ اگر اس کے حلق میں مکھی چلی جائے تو اس پر کچھ نہیں ہے اور حسن اور مجاہد نے کہا کہ اگر بھول کر جماع کرلے تو اس پر کچھ نہیں ۔
-
روزہ دار کے پچھنے لگوانے اور قے کرنے کا بیان اور مجھ سے یحییٰ بن سالم نے بواسطہ معاویہ بن سلام، یحییٰ، عمرو بن حکم بن ثوبان، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب قے کرے تو روزہ نہیں ٹوٹتا اس لئے کہ وہ باہر نکالتا ہے اند کوئی چیز داخل نہیں کرتا اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ منقول ہے کہ روزہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن پہلی روایت زیادہ صحیح ہے اور ابن عباس اور عکرمہ نے فرمایا کہ روزہ اس چیز سے ٹوٹ جاتا ہے جو اندر جائے اس چیز نہیں ٹوٹتا جو باہر آئے اور ابن عمر رضی اللہ عنہ روزہ کی حالت میں پچھنے لگواتے تھے، پھر اس کو ترک کردیا اور رات کو پچھنے لگوانے لگے اور ابوموسٰی نے رات کو پچھنے لگوائے اور سعد، زید بن ارقم اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ ان لوگوں نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے اور بکیر نے ام علقمہ سے روایت کیا ہے کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پچھنے لگواتے، تو وہ ہمیں نہیں روکتی تھیں اور حسن بصری نے متعدد طریقوں سے مرفوعا روایت کیا ہے کہ پچھنے لگوانے والا اور جس نے پچھنے لگائے ہیں دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور مجھ سے عیاش نے بواسطہ عبدالاعلیٰ، یونس، حسن اس کے مثل روایت کی، حسن سے پوچھا گیا ۔ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے ؟ کہا ہاں ! پھر کہا کہ اللہ زیادہ جانتا ہے ۔
-
روزہ دار کے پچھنے لگوانے اور قے کرنے کا بیان اور مجھ سے یحییٰ بن سالم نے بواسطہ معاویہ بن سلام، یحییٰ، عمرو بن حکم بن ثوبان، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب قے کرے تو روزہ نہیں ٹوٹتا اس لئے کہ وہ باہر نکالتا ہے اند کوئی چیز داخل نہیں کرتا اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ منقول ہے کہ روزہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن پہلی روایت زیادہ صحیح ہے اور ابن عباس اور عکرمہ نے فرمایا کہ روزہ اس چیز سے ٹوٹ جاتا ہے جو اندر جائے اس چیز نہیں ٹوٹتا جو باہر آئے اور ابن عمر رضی اللہ عنہ روزہ کی حالت میں پچھنے لگواتے تھے، پھر اس کو ترک کردیا اور رات کو پچھنے لگوانے لگے اور ابوموسٰی نے رات کو پچھنے لگوائے اور سعد، زید بن ارقم اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ ان لوگوں نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے اور بکیر نے ام علقمہ سے روایت کیا ہے کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پچھنے لگواتے، تو وہ ہمیں نہیں روکتی تھیں اور حسن بصری نے متعدد طریقوں سے مرفوعا روایت کیا ہے کہ پچھنے لگوانے والا اور جس نے پچھنے لگائے ہیں دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور مجھ سے عیاش نے بواسطہ عبدالاعلیٰ، یونس، حسن اس کے مثل روایت کی، حسن سے پوچھا گیا ۔ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے ؟ کہا ہاں ! پھر کہاں کہ اللہ زیادہ جانتا ہے ۔
-
روزہ دار کے غسل کرنے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک کپڑا تر کیا اور اپنے جسم پر ڈالا اس حال میں کہ وہ روزہ دار تھے اور شعبی روزہ کی حالت میں حمام میں داخل ہوتے اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہانڈی یا کسی چیز کا مزہ چکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور حسن بصری نے فرمایا کہ کلی کرنے اور اہنے آپ کو ٹھنڈا کرنے میں روزہ دار کے لئے کوئی حرج نہیں اور ابن مسعود نے فرمایا جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو چاہیے کہ اس حال میں صبح کرے کہ تیل لگایا ہو اور کنگھی کی ہو اور انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے پاس حوض ہے جس میں روزہ کی حالت میں داخل ہوجاتا ہوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ نے روزہ کی حالت میں مسواک کی اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دن کی ابتدا میں اور شام کے وقت مسواک کرتے تھے، اور تھوک نہ نگلتے تھے اور عطاء نے کہا کہ اگر تھوک نگل جائے، تو میں نہیں کہوں گا کہ روزہ ٹوٹ جاتا اور ابن سیرین نے کہا کہ تر مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ ان سے کہا گیا کہ اس میں مزہ ہوتا ہے تو انہوں نے کہ پانی میں بھی مزہ ہوتا ہے اور تم اس سے کلی کرتے ہو اور انس رضی اللہ عنہ اور ابراہیم اور حسن نے روزہ دار کے سرمہ لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھا۔
-
روزہ دار کے لئے کس وقت افطار کرنا درست ہے اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے افطار کیا جس وقت سورج کی ٹکیہ ڈوب گئی۔
-
روزہ دار کے مباشرت کرنے کا بیان اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ روزہ دار پر عورت کی شرم گاہ حرام ہے ۔
-
روزہ داروں کے لئے ریان ہے۔
-
روزہ گناہوں کا کفارہ ہے ۔
-
روزے میں بیوی بچوں کا حق ہے ابوحجیفہ نے اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔
-
روزے میں جسم کے حق کا بیان ۔
-
روزے میں مہمان کا حق ادا کرنے کا بیان۔
-
روزے کی نیت دن کو کرلینے کا بیان اور ام درداء بیان کرتی ہیں کہ ابودرداء پوچھتے کہ تمہارے پاس کھانے کی کوئی چیز ہے اگر میں جواب دیتی کہ نہیں ہے تو وہ کہتے کہ آج میرا روزہ ہے ۔ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ اور حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بھی اس طرح کیا ہے ۔
-
رویت ہلال کا بیان
-
سحری اور فجر کی نماز میں کس قدر فصل ہوتا تھا ۔
-
سحری میں تاخیر کرنے کا بیان ۔
-
سحری کی برکت کا بیان مگر یہ کہ واجب نہیں ہے اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہ نے پے درپے روزے رکھے اور اس میں سحری کا تذکرہ نہیں ہے
-
سفر میں روزہ رکھنے اور افطار کرنے کا بیان ۔
-
شب قدر آخری عشرے کی طاق راتوں میں ڈھونڈنے کا بیان اس میں عبادہ بھی راوی ہیں ۔
-
شب قدر کو رمضان کی آخری سات راتوں میں ڈھونڈنے کا بیان۔
-
شب قدر کی فضیلت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہم نے اس کو شب قدر میں اتارا، اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے، شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں ۔ ہر امر سے سلامتی ہے، یہ فجر کے طلوع ہونے تک رہتی ہے اور ابن عینہ کا بیان ہے، کہ قرآن میں جہاں ما ادرک کے الفاظ سے خطاب کیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتادیا اور جہاں ومایدریک کا لفظ آیا ہے وہاں آپ کو نہیں بتایا گیا۔
-
شعبان کے روزے کا بیان ۔
-
شوال میں اعتکاف کرنے کا بیان۔
-
صبح تک صوم وصال رکھنے کا بیان ۔
-
عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔
-
عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔
-
عورت کا اپنے شوہر سے اس کے اعتکاف کی حالت میں ملاقات کرنے کا بیان۔
-
عورتوں کے اعتکاف کرنے کا بیان۔
-
عید کے دونوں مہینے کم نہیں ہوتے ابوعبداللہ (بخاری) کا بیان ہے کہ اسحاق نے کہا کہ اگر کم ہوں توثواب پورے یعنی تیس دن کا بنتا ہے اور محمد بن سیرین نے کہا کہ دونوں انتیس دن کے ہوں ایسا نہیں ہوتا۔
-
عیدالفطر کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔
-
قربانی کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔
-
متواتر روزے رکھنے کا بیان اور ان کا بیان جو اس کے قائل ہیں کہ رات کو روزہ نہیں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا روزے رات تک پورے کرو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو مہربانی اور ان پر شفقت کرتے ہوئے اس سے منع فرمایا اور عبادت میں شدت اختیار کرنے کی کراہت کا بیان ۔
-
مستحاضہ کے اعتکاف کرنے کا بیان۔
-
مسجد میں خیمے لگانے کا بیان۔
-
معتکف اگر اپنا سر غسل کے لئے گھر میں داخل کرے۔
-
معتکف کے غسل کرنے کا بیان۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب چاند دیکھو تو افطار کرو اور صلہ نے عمار سے روایت کی کہ جس نے شک کے دن روزہ رکھا تو اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نا فرمانی کی۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں بہت زیادہ سخی ہوجا تے تھے ۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص سے جس پر گرمی کی زیادتی کے سبب سے سایہ کیا گیا تھا یہ فرمانا کہ سفر میں روزہ رکھنا بہتر نہیں ہے ۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ بلال کی اذان تمہیں سحری کھانے سے نہ روکے ۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ ہم لوگ حساب کتاب نہیں جانتے ۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ایک دوسرے کو روزہ رکھنے اور افطار کرنے پر عیب لگاتے تھے ۔
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے اور افطار کے متعلق جو روایتیں مذکور ہیں ۔
-
کوئی شخص اپنے بھائی کو نفل روزہ توڑنے کے لئے قسم دے اور اس پر قضا واجب نہیں جب کہ روزہ نہ رکھنا اس کے لئے بہتر ہو۔
-
کیا اعتکاف کرنے والا اپنی ضرورتوں کے لئے مسجد کے دروازے تک آسکتا ہے ۔
-
کیا اعتکاف کرنے والا اپنی طرف سے بدگمانی دور کرسکتا ہے؟
-
کیا رمضان میں قصدا جماع کرنے والا اپنے گھر والوں کو کفارہ کا کھانا کھلاسکتا ہے جب کہ وہ سب سے زیادہ محتاج ہو۔
-
کیاروزے کے لئے کوئی دن مخصوص کرسکتا ہے ؟
-
ہمیشہ روزہ رکھنے کا بیان۔
-
یہ باب ہے لوگوں کے جھگڑنے کی وجہ سے شب قدر کی معرفت اٹھائے جانے کے بارے میں ۔