TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
حوالہ کا بیان
-
اس شخص کا بیان جس نے اپنے آپ کو اس کام پر لگایا کہ پیٹھ پر بوجھ لا دے پھر اس کو خیرات کر دے اور حمال کی اجرت کا بیان ۔
-
اس شخص کا بیان جس نے غلام کے مالکوں سے اس بات کی سفارش کی کہ اس کے محصول میں تخفیف کر دیں ۔
-
اس شخص کا بیان جس نے کسی مزدور کو کام پر لگا یا اور وہ اپنی اجرت چھوڑ کر چلا جائے تو مزدوری کرانے والا اس اجرت میں محنت کرکے اس کو بڑھائے اور اس شخص کا بیان جو دوسروں کے مال میں محنت کرکے اس کو بڑ ھائے۔
-
اس شخص کے گنا کا بیان جو مزدور کی مزدوری نہ دے
-
اگر میت کا قرض کسی آدمی کی طرف منتقل کر دے تو جائز ہے ۔
-
اگر کوئی آدمی کسی مزدور کو مزدری پر لگائے کہ تین دن یا ایک مہینہ یا ایک سال کے بعد کام کرے تو جائز ہے اور جب وہ وقت مقرر آجائے تو دونوں اپنی شرائط پر قائم رہیں گے ۔
-
اگر کوئی شخص کسی مزدور کو اس کام پر لگائے کہ دیوار سید ھی کر دے جو گرنے کے قریب ہے ۔
-
اللہ تعالیٰ کا قول، کہ جن سے تم نے قسم کھا کر عہد کیا تو ان کو ان کا حصہ دے دو ۔
-
پچھنے لگانے والے کی اجرت کا بیان ۔
-
جب قرض) مالدار کے حوالہ کر دیا جائے تو اس کو رد کرنے کا اختیار نہیں ۔
-
جب کوئی شخص زمین اجارہ پر لے اور ان میں سے کوئی شخص مر جائے ابن سیرین نے کہا کہ مدت مقررہ ختم ہونے سے پہلے اس کے گھر والوں کو ختیار نہیں کہ اس کو نکال دیں اور حکم حسن اور ایاس بن معاویہ نے کہا کہ اجارہ اپنی مدت مقررہ تک جاری رہے گا اور ابن عمر نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر یہودیوں کو آدھی پیدا وار پر دے دیا تھا چنانچہ یہ اجا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ابتدائی خلافت کے زمانہ تک قائم رہا اور یہ منقول نہیں کہ حضرت ابوبکر اور عمر نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد اجارہ کی تجدید کی ہو ۔
-
جو شخص مردے کی طرف سے قرض کی ضمانت لے تو اس کو رجوع کر نے کا اختیار نہیں ہے اور حسن بصری اسی کے قائل ہیں ۔
-
جہاد میں مزدور ساتھ لے جانے کا بیان ۔
-
چند قیراط کے عوض بکریاں چرانے کا بیان ۔
-
حوالہ قرض کسی کی طرف منقتل کرنے) کا بیان اور کیا حوالہ میں رجوع کر سکتا ہے اور حسن اور قتادہ نے کہا کہ جس دن حوالہ کیا اس دن وہ جس کی طرف منقتل کیا گیا) خوش حال تھا تو درست ہے اور ابن عباس نے کہا کہ وہ شریک یا ترکہ پانے والے اس طرح تقسیم کریں کہ ایک نے عین نقدمال اور دوسرے نے دہن یعنی قرض لیا اور ان میں سے ایک کا مال ہلاک ہو گیا تو وہ اپنے ساتھی سے مطالبہ نہیں کر سکتا ۔
-
دلالی کی اجرت کا بیان اور ابن سیرین عطاء ابراہیم اور حسن نے دلالی کی اجرت میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھا اور ابن عباس نے کہا کہ کوئی شخص کہے کہ تو اس کپڑے کو بیچ دے اور اتنی رقم سے جو زیادہ ملے وہ تو لے لے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور ابن سیرین نے کہا کہ جب کسی نے کہا تو اس کو اتنی رقم کے عوض بیچدے اور جس قدر نفع ہو وہ ہمارے تمہارے درمیان آدھا آدھا ہے یا تیرا ہے تو کوئی حرج نہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان اپنی شرطوں پر قائم رہیں گے ۔
-
دوپہر تک کے لئے مزدور لگانے کا بیان۔
-
زنا کار لونڈی کی کمائی کا بیان اور ابراہیم نے نوحہ کرنے والی اور گانے والی عورت کی اجرت کو مکروہ سمجھا اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامنی کی زندگی بسر کرنا چاہیں تو حرام کاری پر مجبور نہ کرو تاکہ دنیوی زندگی کا سامان حاصل کرو اور جس نے اس کو مجبور کیا تو اللہ تعالیٰ ان کے مجبور کرنے کے بعد بخشنے والا مہربان پے فتیا تکم سے مراد لونڈیاں ہیں ۔
-
ضرورت کے وقت یا جب کوئی مسلماں نہ ملے مشرکوں سے نمزدوری کرانے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر جکے یہودیوں کو کام پر لگایا بٹائی کا معاملہ کیا ۔
-
عصر سے رات تک کے لیے مزدور لگانے کا بیان
-
غلام سے اور لونڈیوں سے ایک مقررہ رقم لینے کا بیان
-
قبائل عرب کو سورت فاتحہ پڑھ کر پھو نکنے کے عوض اجرت دئے جانے کا بیان اور ابن عباس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا آپ نے فرمایا کہ سب سے زیادہ اجرت لینے کے لائق خدا کی کتاب ہے اور شعبی نے کہا کہ معلم شرط نہ کرے لیکن اگر کوئی چیز اسے دی جائے تو وہ اسے قبول کرے اور حکم نے کہا کہ میں نے کسی کے متعلق نہیں سنا کہ معلم کی اجرت کو مکروہ سمجھا ہو اور حسن نے دس درہم دئے اور ابن سیرین نے تقسیم کرنے والے کی اجرت میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھا اور کہا سحت فیصلہ میں رشوت لینے کو کہا جاتا ہے اور لوگ اندازہ کرنے میں اجرت دیتے تھے ۔
-
قرض کا بیان ۔
-
مزدوری یا کرایہ کا بیان ۔ مرد صالح کا مزدوری پر لگانا اور اللہ کا قول کہ جن سے تم مزدوری لو ان میں اچھا وہ ہے جو قوی ہو اور امانتدار خزانچی اور اس شخص کا بیان جو کسی کام کی خواہش کرے اس سے کام نہ لے
-
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مشرک کے) امن دنیے اور اس کے عہد کرنے کا بیان ۔
-
نر کی جفتی کرانے کی اجرت کا بیان ۔
-
نماز عصر کے وقت تک مزدور لگانے کا بیان
-
کیا دارالحرب میں کسی مشرک کی مزدوری کوئی مسلمان کر سکتا ہے ؟