TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
-
(مسافر کو) آتے وقت کھانا کھلانے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (جب سفر سے واپس آتے تو مزاج پرسی کے لیے آنے والوں کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتے تھے۔
-
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دن میں اول وقت لڑائی نہ کرتے تو پھر سورج کے ڈھلنے تک لڑائی کو موخر کر دیتے تھے
-
ا اللہ کا بول بالا کرنے والے مجاہد کا بیان۔
-
ا، جنگ میں نیکوں اور کمزروں کے ذریعہ مدد چاہنے کا بیان حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ مجھ سے ابوسفیان نے بیان کیا، وہ کہتے تھے، کہ مجھ سے قیصر نے کہا کہ میں نے تم سے پوچھا تھا، کہ امیر لوگوں نے محمد کی پیروی کی ہے یا غریبوں نے تم نے بتایا غریبوں نے اور یہی غر یب لوگ رسولوں کے پیرو ہوتے ہیں ۔
-
اپنا گھوڑا سواری کے لیے دیکر اسے بکتا ہوا دیکھنے کا بیان
-
اپنے کندھوں پر زاد راہ لاد کر لے جانے کا بیان
-
احکام امام کی تعمیل اور فرمانبرداری کا بیان
-
اخیر مہینے میں نکلنے کا بیان اور کریب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے ذیقعدہ کی پچیسویں تاریخ کو روانہ ہوئے تھے اور مکہ شریف میں ذی الحجہ کی چوتھی تاریخ کو پہنچے تھے۔
-
ازواج مطہرات کے مکانوں اور ان مکانوں کا انہی کی طرف منسوب کرنے کا بیان اور فرمان الٰہی ہے اے ازواج مطہرات رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم اپنے اپنے گھروں میں قرار پکڑے بیٹھی رہو مومنو! تم خانہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ان کی اجازت کے بغیر داخل مت ہو۔
-
اس باب میں کوئی عنوان نہیں
-
اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
-
اس شخص کا بیان جس کو کوئی عذر جہاد سے مانع ہو۔
-
اس شخص کی فضیلت کا بیان جو اللہ کے راستہ میں سواری سے گر کر مر جائے تو وہ ان ہی میں سے ہے، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو شخص اپنے گھر سے اللہاور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے کرتے ہوئے نکلا پھر اس کو مت آجائے، تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ واجب ہو گیا، اور واقع ہے یعنی واجب ہو گیا۔
-
اس شخص کے بیان میں جس کے دونوں پاؤں راہ خدا میں غبار آلود ہو جائیں، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اہل مدینہ اور اہل اعراب کو جو ان کے گرد رہتے ہیں یہ حق نہیں کہ رسول اللہسے پیچھے رہیں، آیت ان اللہ لا یضیع اجر المحسنین تک۔
-
اللہ تعالیٰ کا فاجر فاسق آدمی کے ذریعہ اسلام کی امداد کا بیان
-
اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان لوگوں کو جو راہ خدا میں قتل کئے گئے مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ اپنے پروردگار کے پاس زندہ ہیں، انہیں اللہ کے پاس سے رزق پہنچایا جاتا ہے، وہ اس سے خوش ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل سے دے رکھا ہے، اور جو لوگ ابھی ان سے نہیں ملے ہیں خوش ہو رہے ہیں کہ انہیں خوف نہ ہوگا، اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے، اللہ تعالیٰ کی نعمت اور فضل سے خوش ہو رہے ہیں، اور یہ کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کا اجر ضائع نہیں کر تا۔
-
اللہ تعالیٰ کا قول کہ مسلمانوں میں بعض وہ مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے ہوئے وعدے کو سچ کر دکھایا پھر ان میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اپنا کام پورا کردیا اور بعض انتظار میں ہیں، اور انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
-
اللہ تعالیٰ کا قول کہ مسلمانوں میں جو لوگ معذور نہیں، اور جہاد سے بیٹھ رہیں، اور وہ راہ خدا میں اپنی جانوں اور مال کے ذریعہ جہاد کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے، اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جو اپنے مال اور اپنی جان کے ذریعہ جہاد کریں، بیٹھ رہنے والوں پر ایک درجہ فضیلت دی ہے، اور ہر ایک سے اللہ تعالیٰ نے اچھا وعدہ کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے بیٹھ رہنے والوں پر جہاد کرنیوالوں کو فضیلت دی ہے، آخر آیت غفور ارحیما تک۔
-
اللہ کی راہ میں ایک دن نگرانی کرنیکی فضلیت کا بیان، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، اے مسلمانو! صبر کرو اور دوسروں کو صبر کی تلقین کرو اور نگہداشت کرو ربط کے معنی نگرانی و نگہداشت کرنا۔
-
اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی برتری کا بیان۔
-
اللہ کی راہ میں روزے رکھنے کی فضلیت کا بیان۔
-
اللہ کی راہ میں زخمی ہونے والے کا بیان۔
-
اللہ کی راہ میں گرد کو سر سے پونجھ ڈالنے کا بیان۔
-
اللہ کی راہ میں مجاہد کے گھوڑا رکھنے والے کی فضلیت اور بزرگی کا بیان و من رباط الخیل کا اعلان۔
-
اللہ کے راستہ میں جہاد کرنیوالوں کے درجوں کا بیان لفظ سبیل عربی میں مذکر و مونث دونوں طرح استعمال ہوتا ہے چنانچہ ہذا سبیلی اور ہذہ سبیلی دونوں طور پر مستعمل ہے۔
-
اللہتعالیٰ کا قول کہ اے نبی آپ کہہ دیجئے، کہ تم ہمارے لئے دو اچھی چیزوں میں سے ایک کا انتظار کرتے ہو، اور لڑائی ڈول کی طرح ہے۔
-
امام اگر بادشاہ مملکت سے کوئی عہد و پیماں کر لے تو اس معاہدہ کی پابندی اس ملک کے تمام باشندوں پر ہونے کا بیان
-
امام سے اجازت طلب کرنے کا بیان اللہ تعالیٰ کے اس قول کے موافق کہ مومن وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کسی کام کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں تو اجازت حاصل کیے بغیر جاتے نہیں ہیں آخر آیت تک۔
-
امام کا لوگوں پر حسب استطاعت احکام واجب کرنے کا بیان
-
امام کا لوگوں کی اسم نویسی کرنے کا بیان
-
امام کو حق حاصل ہے کہ وہ خمس اپنے بعض عزیزوں کو دے اور بعض کو نہ دے اس کے اس اختیار کی دلیل یہ ہے کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے خمس میں سے بنو مطلب و بنو ہاشم کو دیا اور عمر بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں کہ آپ نے تمام قریشیوں کو خیبر کا خمس نہیں دیا اور کسی محتاج کے علاوہ آپ نے یہ خمس اپنے کسی عزیز و رشتہ دار کو خاص طور سے نہیں دیا اور رسالت مآب ہر فرد کی حاجت و ضرورت کا لحاظ رکھتے تھے اور خمس دیتے وقت قرابت اور قومی حلیف ہونے کا خیال تک بھی ملحوظ نہیں رکھا۔
-
امام کی طرف سے جنگ کرنے کے اور اس کے ذریعہ پناہ مانگنے کا بیان
-
امام کے پاس جو کچھ مال غنیمت آئے اس کو بانٹنے اور غیر حاضر لوگوں کے حصے اٹھا رکھنے کا بیان
-
اونٹ کی گردن میں گھنٹی وغیرہ باندھنے کا بیان
-
اہل کتاب میں سے اسلام لانے والوں کی فضیلت کا بیان
-
ایفائے وعدہ کی برتری کا بیان
-
ایک خاص مقام کا ارادہ کرنے اور توریہ کے طور پر کسی اور طرف جہاد کے اظہار کا بیان، اور یہ کہ جمعرات کو سفر کرنے کی فضیلت ثابت ہے۔
-
بآواز بلند تکبیر کہنے کی کراہیت کا بیان
-
بالوں کے جوتے پہننے والوں سے جنگ کرنے کا بیان۔
-
بچوں کو اسلامی اصول بتانے کی ترکیب کا بیان
-
بچے کو میدان جنگ میں خدمت کیلئے لے جانے کا بیان۔
-
بدن سے تیر نکالنے کا بیان۔
-
بزدلی سے پناہ مانگے کا بیان۔
-
بعض بیویوں کو چھوڑ کر بعض کو اپنے ساتھ جہاد میں لے جانے کا بیان۔
-
بلندی پر چڑھتے وقت اللہ اکبر کہنے کا بیان
-
بنو قریظہ اور بنو نضیر کے مال کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقسیم فرمانا اور اپنی اسلامی ضرورتوں کے لئے اس مال میں سے کس قدر دیا۔
-
بڑی آنکھوں والی حوروں کا بیان اور ان کی صفت جن کو دیکھ کر عقل حیران ہو جاتی ہے ان کی آنکھ کی سیاہی بھی زیادہ ہوگی اور انکی آنکھ کی سفیدی بھی بہت صاف ہو گئی، زوجنم بحور عین کا یہ مطلب ہے کہ ہم نے حور عین (بڑی آنکھوں والی حور) انکا نکاح کر دیا۔
-
بیوفائی کی ممانعت کا بیان اور فرمان الٰہی کہ اے بنی اللہ اگر یہ لوگ آپ کو دھوکہ دینا چاہیں تب بھی بے شک اللہ تعالیٰ آپ کی مدد کے لئے کافی ہے۔
-
بے وفائی اور عہد شکنی کرنے والے کے لئے امام کی بد دعا کا بیان
-
تالیف قلوب کے طور پر مشرکین کیلئے راہ ہدایت کی دعا کرنیکا بیان۔
-
ترکوں سے جنگ کا بیان۔
-
تلوار پر سونے چاندی کا کام کرانے کا بیان
-
تلوار گلے میں حمائل کر نے کا بیان۔
-
تلوار کی چمک کے نیچے جنت کے وجود کا بیان حضرت مغیرہ بن شعبہ کہتے ہیں ہم سے ہمارے بنی محترم رسول اللہ نے بیان فرمایا، جو شخص ہم میں سے قتل کیا جائے، وہ جنت میں جائیگا، اور جب حضرت عمر نے رسول اللہ سے عرض کیا، کہ کیا ہمارے مقتول جنت میں اور کافروں کے مقتول جہنم میں نہ جائیں گے ؟ تو آپ نے فرمایا ہاں، ہاں ! ضرور جائیں گے۔
-
تن تنہا سفر کرنے کا بیان
-
تیز اندازی کا شوق دلانے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان کے لئے جس قدر قوت اور گھوڑے تمہارے لئے ممکن ہوں، اس سے تم اللہ تعالیٰ کے دشمن اور اپنے دشمنوں کو ڈراؤ گے۔
-
تین دن یا وقت مقررہ تک کے لئے صلح کرنے کا بیان
-
جاسوس کا بیان اور فرمان الٰہی کہ میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو تم دوست نہ بناو
-
جانور کے رکاب اور تسمہ کا بیان۔
-
جب امام کسی کو کسی ضرورت پر کہیں بھیجے یا اس کو کسی جگہ پر حکما ٹھہرائے تو اس کے حصہ رسدی کا بیان
-
جب رات کے وقت کچھ خوف ہو جائے
-
جس نے کہا کہ اس کو پکڑ لو اور میں فلاں کا لڑکا ہوں سلمہ نے کہا کہ اس کو پکڑ لو اور میں ابن اکوع ہوں
-
جس کا نام ایک مرتبہ فوج میں لکھ لیا جائے اور اس کی بیوی حج کے لئے روانہ، یا اس کو خود کوئی عذر ہو تو ایسے شخص کو کیا میدان جہاد میں جانے کی اجازت دی جائے
-
جس کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہوا ہو اس کی فضیلت
-
جلائے ہوے ٹاٹ سے زخم کو مندمل کرنے اور عورت کا اپنے باپ کے چہرے سے خون دھونے اور ڈھال میں پانی بھر کا لانے کا بیان
-
جنگ روم کا بیان۔
-
جنگ میں بچوں کے قتل کر دینے کا بیان
-
جنگ میں جھوٹ بولنے کا بیان
-
جنگ میں رجز خوانی اور خندق کھودتے وقت آواز بلند کرنے کا بیان سہل و انس دونوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اور یزید نے سلمہ کے ذریعہ یہ حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی ہے۔
-
جنگ میں ریشمی کپڑا پہننے کا بیان۔
-
جنگ میں شرکت کرنے والے کے لیے مال غنیمت کا بیان
-
جنگ میں عورتوں کو مار ڈالنے کا بیان
-
جنگ میں فریب دہی کا بیان
-
جنگ میں گرد آلود ہو جانے کے بعد نہانے کا بیان۔
-
جنگ کے دوران میں اللہ اکبر کہنے کا بیان
-
جنگ کے وقت خوشبو لگانے کا بیان۔
-
جنگ کے وقت صبر کرنے کا بیان۔
-
جنگی قیدی کی رہائی کا بیان اس بارے میں حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی ہے۔
-
جنگی قیدی کے قتل اور ایک جگہ کھڑا کر کے قتل کرنے کا بیان
-
جنگی کارنامے اعلان کرنے والوں کا بیان، اس کو ابوعثمان نے حضرت سعد سے بھی بیان کیا ہے۔
-
جو کوئی مقتول کافروں کے سازوسامان میں خمس دے اور جو کوئی کسی کافر کو قتل کر دے تو مقتول کافروں کا سازوسامان اسی کا ہے بغیر اس بات کے کہ وہ خمس نکالے یا امام کا حکم حاصل کرے۔
-
جہاد سے پہلے عمل صالح کے موجود ہونے کا بیان، ابوالدراد کہتے ہیں تم لوگ اپنے اعمال کے موافق جہاد میں ثواب حاصل کروگے، اور اللہ تعالیٰ کا قول اے ایمان والو کیوں ایسی بات کہتے ہو، جو تم نہیں کرتے، اللہ کے نزدیک یہ بات بہت نا پسند ہے کہ تم ایسی بات کہو، جو تم نہیں کرتے بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے، جو راہ خدا میں اس طرح صف بستہ ہو کرلڑتے ہیں، گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ۔
-
جہاد سے لوٹ کر کیا کہے؟
-
جہاد میں زادِ راہ لے جانے کا بیان اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تم زادِ راہ اپنے ساتھ لے لیا کرو اور بہترین زاد راہ تو دراصل تقوی ہے۔
-
جہاد میں عورتوں کا مردوں کے پاس مشکیں بھر بھر کر لیجانے کا بیان۔
-
جہاد کی ترغیب کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کو جہاد پر آمادہ کیجئے۔
-
جہاد کی فضیلت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حالات کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے جنت کے بدلے انکی جانوں کو خرید لیا ہے ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں تو قتل کرتے ہیں اور قتل کئے جاتے ہیں، تورات اور انجیل اور قرآن میں یہ خدا کا سچا وعدہ ہے اور اللہ سے بڑھ کر کون وعدے کو پورا کرنے والا ہے پس تم اس خرید و فروخت پر خوشی کا اظہار کرو، تم نے جو تجارت کی ہے، یہ بڑی کامیابی ہے، اللہ تعالیٰ کے قول وبشرالمومین تک اور حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ حدود سے مراد خدا کی اطاعت ہے۔
-
جہاد کیلئے اولاد کی آرزو کرنے والے کا بیان۔
-
جہاد کیلئے نکلنا واجب، اور جہاد میں نیک نیت ہونا لازمی ہے، اللہ تعالیٰ کا قول کہ جہاد کیلئے نکلو ہلکے ہو، یا بوجھل اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو اگر کوئی سامان قریب ہوتا، اور نزدیک کا سفر ہوتا، تو وہ ضرور تمہارے ساتھ ہوتے لیکن انکو یہ ( تبوک کی) راہ دور معلوم ہوئی، اور عنقریب وہ قسم کھائیں گے اللہ تعالیٰ کی آخر آیت تک اور اللہ کے قول کے اے مسلمانو! جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے راستہ میں جہاد کیلئے نکلو، تو تم کو کیا ہو گیا ہے کہ زمین پر ڈھیر ہو جاتے ہو کیا تم آخرت کے بد لے دینوی زندگی پر خوش ہو، اور حضرت ابن عباس سے منقول ہے کہ فانفرو اثبات کا مطلب یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے دستوں میں متفرق طور پر جہاد کیلئے نکلو، ثبات کا واحد ثبہ ہے جس کے معنی پلاٹون یعنی فوج کے چھوٹے سے دستہ کے ہیں ۔
-
چلنے میں تیزرفتاری کر نے کا بیان ابوحمید نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا ہے مجھے مدینہ جانے کی جلدی ہے تو جو شخص میرے ساتھ جلدی چلنا چاہئے تو وہ جلدی کرے ۔
-
حج اور جہاد میں ایک سواری پر دو آدمیوں کے بیٹھنے کا بیان
-
حربی کافر کا امان طلب کیے بغیر دار الاسلام میں داخل ہونے کا بیان
-
حربی کافروں کو پوشیدہ طور پر قتل کر دینے کا بیان
-
خاتون کا اپنے بھائی کے پیچھے ایک ہی سواری پر بیٹھنے کا بیان
-
خدا کی راہ میں کسی عضو کو صدمہ پہنچنے کا بیان۔
-
خمس لینے کے بغیر رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قیدیوں پر احسان کرنے کا بیان
-
خمس کی دائیگی خیر و مذہب ہے
-
خندق کھودنے کا بیان
-
خود پہننے کا بیان۔
-
خوف کی حالت میں امام کی تیز روی کا بیان
-
خوف کی حالت میں تیز روی کرنے اور گھوڑے کو ایڑ لگانے کا بیان۔
-
دار الحرب میں مسلمان ہونے والے اگر سرمایہ دار اور زمیندار ہوں تو وہ پورا سرمایہ انہیں کا ہے۔
-
دار الحرب میں کھانے پینے کی چیزیں پائے جانے کا بیان
-
دار الحرب والوں پر شبخوں مارنے میں بچوں اور سوئی ہوئی عورتوں کے قتل ہو جانے کا بیان لیبتینہ لیلاً بمعنی رات کے سوئے ہوئے۔
-
دریا میں سوار ہو کر عورتوں کے جہاد کرنے کا بیان۔
-
دریا میں سواری کرنے کا بیان۔
-
دشمن پر فتح مندی کے بعد ان کے میدان جنگ میں تین دن تک ٹھہرنے کا بیان
-
دشمن کے حال کی خبر لانے والے جاسوسی ٹکریوں کی فضلیت
-
دشمن کے دیکھنے کے بعد خوب چلا کر تمام لوگوں کی اطلاع کے لیے فریاد کو پہنچو کہنے کا بیان
-
دشمن کے شرو فساد سے بچاؤ کے لئے حیلہ گری کا بیان
-
دشمن کے مقابلہ نہ کرنے کی خواہش کا بیان
-
دشمن کے ملک میں قرآن کریم کے ساتھ لے کر سفر کرنے کا بیان محمد بن بشر نے بوساطت عبیداللہ نافع اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی قسم کی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام نے دشمن کے ممالک میں سفر کیا اور وہ قرآن کریم کے عالم تھے۔
-
دو آدمیوں کے ایک ساتھ سفر کرنے کا بیان۔
-
دوران جہاد سفر میں مال غنیمت تقسیم کر لینے کا بیان حضرت رافع نے کہا کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ذوالحلیفہ میں مقیم تھے جہاں ہم کو مال غنیمت میں سے اونٹ اور بکریاں ملیں اور سرکار دو عالم نے دس بکریوں کو ایک اونٹ کے مساوی قرار دیا۔
-
دوسرے کے جانور کو جہاد میں مارنے والے کا بیان۔
-
دوڑ کے لئے گھوڑوں کو سکھانے بیان۔
-
ذمی عورتوں اور نا فرمان مسلمان عورتوں کے بال دیکھنے اور ان کے ننگا کرنے کی ضرورت پر مجبور ہو جانے والے شخص کا بیان
-
ذمی کافروں سے جزیہ لینے اور قول و قرار کرنے کا بیان اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم لوگ ان سے جنگ کرو جو اللہ تعالیٰ پر اور روز آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جس چیز کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے حرام کر دیا ہے اس کو حرام نہیں گردانتے اور دین حق کی پیروی نہیں کرتے اور یہ لوگ اہل کتاب ہیں ( ان سے تم اس وقت تک جنگ کرو) جب تک کہ یہ جزیہ نہ دے دیں اور یہ لوگ بڑے ہی ذلیل ونگوں سار ہوں صاغرونب معنے نگوں سار و ذلیل اور یہی حکم یہودیوں عیسائیوں مجوسیوں اور عجمیوں سے جزیہ لینے کے متعلق قرار دیا گیا ہے اور ابن عیینہ نے بتوسط ابن ابونجیح و مجاہد کہا ہے کہ شامیوں سے بحساب فی کس چار دینار اور یمنیوں سے فی کس ایک دینار جزیہ لینے کا دستور کیسا ہے؟ تو کہا یہ اصول آسانی سرمایہ کے مد نظر ہے۔
-
ذمی کافروں سے جزیہ لینے اور قول و قرار کرنے کا بیان اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم لوگ ان سے جنگ کرو جو اللہ تعالیٰ پر اور روز آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جس چیز کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے حرام کر دیا ہے اس کو حرام نہیں گردانتے اور دین حق کی پیروی نہیں کرتے اور یہ لوگ اہل کتاب ہیں ( ان سے تم اس وقت تک جنگ کرو) جب تک کہ یہ جزیہ نہ دے دیں اور یہ لوگ بڑے ہی ذلیل ونگوں سار ہوں صاغرونبمعنے نگوں سار و ذلیل اور یہی حکم یہودیوں عیسائیوں مجوسیوں اور عجمیوں سے جزیہ لینے کے متعلق قرار دیا گیا ہے اور ابن عیینہ نے بتوسط ابن ابونجیح و مجاہد کہا ہے کہ شامیوں سے بحساب فی کس چار دینار اور یمنیوں سے فی کس ایک دینار جزیہ لینے کا دستور کیسا ہے؟ تو کہا یہ اصول آسانی سرمایہ کے مد نظر ہے۔
-
ذمیوں اور ان کے معاملات میں سفارش کرنے کا بیان
-
ذمیوں کی جانب سے جنگ کرنے اور غلام نہ بنائے جانے کا بیان
-
راہ خدا میں اجرت دینے اور سواریاں مہیا کرنے کا بیان مجاہد کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ ابن عمر سے کہا جہاد میں چلئے تو جواب دیا کہ میں تو دل سے یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے مال سے تمہاری مدد کروں تو میں نے کہا اللہ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے جس پر انہوں نے فرمایا تمہاری سرمایہ داری تمہیں مبارک رہے میں تو یہ چاہتا ہوں کہ میرا بھی کچھ مال اس راستہ میں کام آئے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا بعض لوگ یہ مال اس لئے لیتے ہیں کہ جہاد کریں لیکن وہ میدان جہاد میں قدم نہیں رکھتے پس جو کوئی یہ حرکت کرے گا تو ہم اس مال کے زیادہ حقدار ہیں اور جو کچھ اس نے جہاد کے نام پر لیا ہے اس سے واپس لے لیں گے طاؤس و مجاہد کہتے ہیں کہ جب تم کو کوئی چیز اس لئے دی جائے کہ اس کی مدد سے راہ خدا میں نکل سکو تو اس چیز کو اپنے گھروالوں کے پاس رکھ دو یا جو چاہو کرو مگر جہاد کے لئے گھر سے ضرور نکل پڑو۔
-
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خلفاء کرام کے ہمراہ رہ کر جہاد کرنے والے کے مال میں بحالت زیست و مرگ برکت ہونے کا بیان
-
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بحرین میں جاگیریں دینا اور بحرین کے مال و دولت اور جزیہ میں سے امت مسلمہ کو دینے کے لیے وعدیے نیز فئے اور جزیہ کی تقسیم کا بیان
-
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤ لفتہ القلوب وغیرہ کو خمس یا اسی طرح کے دوسرے مال میں سے دینے کا بیان اس حدیث کو حضرت عبداللہ بن زید نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔
-
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد ازواج مطہرات کے نفقہ کا بیان
-
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زرہ عصا تلوار پیالہ اور انگوٹھی اور آپ کے بعد خلفاء کے عہد میں غیر تقسیم شدہ اشیاء نیز موئے مبارک نعلین شریف اور ان برتنوں کے استعمال کا بیان جن سے آپ کے اصحاب اور دوسرے حضرات آپ کی وفات کے بعد برکت حاصل کرتے تھے۔
-
رسالت مآب کا فرمان کہ مال غنیمت تمہارے لئے حلال کر دیا گیا ہے اور پروردگار عالم کا حکم کہ اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جن کو تم حاصل کروگے اور ان غنیمتوں کے منجملہ بعض تم کو جلدی سے عنایت بھی فرما دی ہیں اور یہ غنیمتیں تمام لوگوں کے لیے عام ہیں جن کو رسالت مآب نے بیان فرمایا ہے۔
-
رسول اللہ اور مسکینوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ادائے خمس کی دلیلوں اور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضرت فاطمہ کی چکی پیسنے کی شکایت پر آپ کو لونڈی نہ دینے اور ان کی ضروریات کو اللہ تعالیٰ کے حوالہ کرکے اہل صفہ اور بیوہ عورتوں کے لیے ایثار کرنے کے حکم کی وضاحت کا بیان
-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر چم کے بیان میں
-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفید خچر کا بیان، حضرت انس اور ابوحمید کہتے ہیں کہ شاہ ایلہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک سپید خچر ہدیہ میں دیا تھا،
-
رسول اللہ کی اونٹنی کا بیان، ابن عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے اسامہ کو اپنی اونٹنی قصوا نامی پر اپنے پیچھے سوار کر لیا تھا، اور حضرت مسور کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ قصوا آپ نہیں بیٹھی۔
-
روزہ پر جہاد کو ترجیح دینے والوں کا بیان۔
-
ساتھی کی ڈھال سے کام لینے کا بیان، اور عام ڈھال کا بیان
-
سب سے افضل وہ مومن ہے جو اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال کے ذریعہ جہاد کرے، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ایمان والو کیا میں تمہیں وہ تجارت بتلاؤں کہ جو تمہیں تکلیف دہ عذاب سے نجات دلائے، وہ یہ ہے کہ اپنی جانوں اور مالوں کے ذریعہ جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو، اور اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ بخش دے گا، اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گئی، اور ہمیشہ رہنے والے باغوں میں اچھے گھروں میں (داخل کرے گا) اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
-
سرور عالم کا کافروں کو اسلام اور نبوت کی طرف بلانے کا بیان، اور اللہ کا فرمان، کہ ان میں سے ایک دوسرے کو اللہ کے سوا معبود نہ بنائے، اور اللہ کا فرمان اور کسی بشر کے لئے مناسب نہیں کہ اللہ اسے حکم اور نبوت عطا کرے، پھر لوگوں سے کہے، کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جاؤ۔
-
سرور عالم کی زرہ اور قمیص کا بیان جو آپ نے لڑائی میں پہنتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قول ہے، کہ خالد نے اپنی زر ہیں خدا کی راہ میں وقف کر رکھی ہیں ۔
-
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ایک ماہ کی مسافت تک کے رعب و دبدبہ سے مجھے مدد دی گئی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا یہ اعلان کہ کافروں کے دلوں میں ہمعنقریب رعب و دبدبہ قائم کردیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ شرک کیا ہے اس کو حضرت جابرنے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے۔
-
سرکار رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امان میں آئے ہوئے لوگوں سے حسن سلوک کا بیان ذمہ بمعنے عہد و پیمان ال بمعنے رشتہ داری
-
سست رفتار گھوڑے کا بیان
-
سفر اور جنگ میں جبہ پہننے کا بیان۔
-
سفر سے لوٹ کر نماز پڑھنے کے حکم کا بیان
-
سفر میں اپنے ساتھی کا سمان اٹھانے کی برتری کا بیان۔
-
سفر میں قیلولہ کریں وقت اپنی تلوار کو درخت سے حمائل کر دینے کا بیان۔
-
سوئے ہوئے مشرک کو قتل کر دینے کا بیان
-
شریر جانور اور گھوڑے پر سواری کرنے کا بیان اور راشد بن سعد کہتے ہیں، کہ زمانہ سلف کے لوگ نر جانور پر سوار ہونا پسند کرتے تھے، کیونکہ وہ زیادہ بہادر اور دلیر ہوتا ہے۔
-
شکست کے بعد امام کا سواری سے اتر کر باقی ماندہ ساتھیوں کی صف بندی کر کے اللہسے مدد مانگنے کا بیان۔
-
شہادت کی آرزو کرنے کا بیان۔
-
شہید پر فرشتوں کے سایہ کرنے کا بیان۔
-
شہید کا دنیا میں دوبارہ جانے کی تمنا کرنے کا بیان۔
-
صبح اور شام اللہ کی راہ میں چلنے اور جنت میں بقدر ایک کمان جگہ کی فضلیت کا بیان۔
-
ظہر کی نماز پڑھ کر سفر کرنے کا بیان
-
عذاب الٰہی کی سزا نہ دینے کا بیان
-
عورتوں کا مردوں کے ساتھ مل کر لڑنے کا بیان۔
-
عورتوں کا کسی کو پناہ اور امان دینے کا بیان
-
عورتوں کے جہاد کا بیان۔
-
غازی کو سامان مہیا کرنے یا اس کی عدم موجودگی میں اس کے گھر کی اچھی طرح خبر گیر کرنے کی فضلیت کا بیان۔
-
غازیوں کے استقبال کرنے کے حکم کا بیان
-
غنیمت سے حصہ ملنے کا بیان۔
-
فارسی یا کسی غیر عربی زبان میں گفتگو کرنے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تمہارے رنگ اور زبان کا اختلاف اور ہم نے ہر قوم میں اس کا ہم زبان رسول بھیجا
-
فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہ رہنے کا بیان۔
-
فتوحات کی بشارت دینے کا بیان
-
فوجی امداد کا بیان
-
قاصدوں کے لئے اپنی آرائش کا بیان
-
قتل کے سوا شہادت کی مابقی سات صورتوں کا بیان۔
-
قول و اقرار کئے ہوئے آدمی کو بغیر کسی جرم کے قتل کر دینے کے گناہ کا بیان
-
قول و قرار فسخ کر دینے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا فرمان اے مسلمانو! اگر تم کو کسی قوم سے خیانت کا اندیشہ ہو تو ان کا عہد و پیمان ان کو برابر واپس کر دو۔
-
قیدیوں کو زنجیروں میں کسنے کا بیان
-
قیدیوں کو لباس پہنانے کا بیان
-
قیلولہ کرتے وقت امام کے پاس سے الگ ہو جانے اور درخت کے نیچے لیٹنے کا بیان۔
-
گدھے پر پیچھے بٹھانے کا بیان
-
گھروں اور باغوں کے سوختہ کر دینے کا بیان
-
گھوڑ دوڑ کرانے کا بیان۔
-
گھوڑا تین قسم کے لوگوں کے پاس ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، والخیل و البغال، والحمیر لتر کبوھا وزینتہ ( گھوڑوں خچروں اور گدھوں کو ہم نے اس لئے پیدا کیا کہ ان پر سوار ہو اور زینت بھی دکھاؤ)
-
گھوڑوں کی گھوڑ دوڑ کی حد مقرر کرنے کا بیان۔
-
گھوڑے اور گدھے کے نام رکھنے کا بیان۔
-
گھوڑے کی پیشانیوں میں قیامت تک برکت قائم رہنے کا بیان۔
-
گھوڑے کی سواری اچھی نہ کر سکنے والے کا بیان
-
گھوڑے کی نحوست کا بیان۔
-
لڑائی میں بہادری اور بزدلی دکھانے والے کا بیان۔
-
مال غنیمت میں خیانت کرنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا فرمان جو شخص خیانت کرے گا تو بروز حشر اس چیز کو لاوے گا جس کی اس نے خیانت کی۔
-
مال غنیمت میں سے تھوڑا سا لینے کا بیان عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت نہیں کیا کہ آپ نے ایسے خیانت کرنے والے شخص کا مال و متاع سوختہ کرا دیا ہو اور یہی بیان صحیح ہے۔
-
مال غنیمت کی خاطر جنگ کرنے والے کے لئے ثواب کی کمی کا بیان
-
مال غنیمت کے اونٹوں اور بکریوں کے ذبح کی کراہیت کا بیان
-
مال غنیمت کے پانچویں حصہ کی فرضیت کا بیان
-
ماہ رمضان میں سفر کرنے کا بیان
-
مردوں اور عورتوں کا جہاد اور شہادت کی دعا مانگنے کا بیان حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہا کرتے تھے کہ اے کہ اللہ مجھے اپنے رسول کے شہر (یعنی مدینہ منورہ) میں شہادت عنایت فرما
-
مزدور کا بیان حس و ابن سیرین کہتے ہیں کہ مزدور کو مال غنیمت سے حصہ دیا گیا ہے عطیہ بن قیس نے ایک گھوڑا اڑھیائی کے کرایہ سے لیا اس گھوڑے کا حصہ چار سو دینار آئے چنانچہ دو سو دینار خود رکھ کر مابقی دو سو دینار گھوڑے کے مالک کو دیدیئے۔
-
مسافر کی اتنی ہی عبادتیں لکھی جاتی ہیں جتنی کہ وہ بحالت سکونت کیا کرتا تھا ۔
-
مسلمان کا مال جب مشرک لوٹ کر لے جائیں پھر یہ مال مسلمان پا جائیں ابن نمیر نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ بیان کیا کہ ان کا ایک گھوڑا چلا گیا جس کو دشمنوں نے پکڑ لیا اور جب مسلمانوں نے کافروں پر غلبہ حاصل کیا تو وہ گھوڑا رسول اللہ کے زمانہ میں ابن عمر کو واپس کر دیا گیا اور ان کا غلام بھی بھاگ گیا اور رومیوں میں جا کر مل گیا جب مسلمانوں نے ان رومیوں پر فتح مندی حاصل کی تو وہ غلام بھی خالد بن ولید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو واپس کر دیا۔
-
مسلمانوں سے بے وفائی کرنے والے مشرکین کو کیا معاف کر دیا جائے۔
-
مسلمانوں کا اہل کتاب کو ہدایت کر نے اور ان کو کتاب اللہ کی تعلیم دینے کا بیان
-
مسلمانوں کی ذمہ داری اور پناہ دہی پر پناہ دہندہ کے ہر فرد کی عمل آوری میں یکسانیت کا بیان
-
مسلمانوں کی ضرورت کے لیے خمس ثابت ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ بنو ہوازن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے اسباب و سامان کی واپسی کی استدعا کی ہے جس کا سبب یہ ہے کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضاعت بنو ہوازن میں ہوئی تھی اور آپ نے دوسرے مسلمانوں کے برابر ان کے بھی حصے لگائے اور آپ وعدہ فرمایا کرتے تھے کہ فئے انفال کے پانچویں حصہ میں سے ان کو بھی دینگے اور آپ نے انصار کو دیا اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خیبر کے چھوارے عنایت فرمائے۔
-
مشرکوں سے مال وغیرہ پر صلح اور قول و قرار کرنے کا بیان اور جس نے وعدہ شکنی کی تو وہ گنہگار ہوگا اور فرمان الٰہی اگر کافر تم سے صلح کرنے پر مائل ہوں تو تم بھی صلح پر مائل ہو جاؤ (آخر آیت تک)
-
مشرکوں کی لاشوں کو کنویں میں پھینکنے کی اجرت نہ لینے کا بیان
-
مشرکوں کیلئے شکست اور زلزلہ کی بد دعا کرنے کا بیان۔
-
مشرکوں کے فدیہ کی ادائیگی کا بیان
-
معاہدہ کر کے غداری کرنے والے کے جرم کا بیان اور فرمان الٰہی کہ جن لوگوں نے تم سے عہد وپیمان کیا اور پھر ہر مرتبہ اپنا پیمان توڑ ڈالتے ہیں اور ڈرتے نہیں ہیں ۔
-
میدان جنگ سے دوسرے جانور کو ہنکا کر لے جانے کا بیان۔
-
میدان جنگ سے فرار نہ ہونے کی بیعت کا بیان اور بعض کہتے ہیں موت پر ہے حسب فرمان الہٰی کہ بے شک اللہ ان مسلمانوں سے راضی ہوگیا جب کہ اے رسول اکرم تم سے لوگ درخت کے تلے بیعت کر رہے تھے
-
میدان جنگ میں افراتفری مچانے آپس میں فتنہ و فساد ڈالنے اور حکم حاکم کی مخالفت کرنے کی کراہیت کا بیان اور اللہ کا فرمان کہ تم باہم نزاع نہ کرو ورنہ سست ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ریح بمعنی جنگ ہے۔
-
میدان جنگ میں دشمن کے ڈر سے امیر بنائے بغیر اپنے آپ سالار بن جانے کا بیان
-
میدان جنگ میں عورتوں کا زخمیوں اور مقتولوں کو اٹھالے جانے کا بیان۔
-
میدان جہاد میں خدمت کی فضلیت کا بیان۔
-
میدان جہاد میں عورتوں کا زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے کا بیان۔
-
میدان جہاد میں نگرانی کرنے کا بیان۔
-
نامعلوم تیر لگنے سے مر جانے والے کا بیان
-
نشیب میں اترتے وقت سبحان اللہ کہنے کا بیان
-
ننگی پیٹھ گھوڑے پر سواری کرنے کا بیان۔
-
نیزہ بازی کے متعلق بیان، حضرت ابن عمر کی مرفوع روایت ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، میرا رزق میرے نیزے کے سایہ کے نیچے مقرر کیا گیا ہے، اور جو میرے حکم کی خلاف ورزی کریگا اس پر ذلت اور رسوائی مقرر کی گئی ہے۔
-
نیک اور بد کار سے غداری کرنے والے پر گناہ کا بیان
-
والدین کی اجازت سے میدان جہاد میں جانے کا بیان
-
ڈھال وغیرہ سے کھیلنے کا بیان۔
-
کافر کا مسلمان کو قتل کر کے خود مسلمان ہو جانے اور پھر اسلام پر ثابت قدم رہ کر راہ خدا میں قتل کئے جانے کا بیان۔
-
کس آدمی کے حکم پر دشمن کے اتر آنے کا بیان
-
کسی ایک شخص کو جاسوسی کیلئے روانہ کرنے کا بیان۔
-
کسی شخص کا رکاب یا اسی طرح کی کوئی چیز تھامنے کا بیان
-
کسی مشرک کا مسلمان کو سوختہ کر دینے کے بدلے میں اس مشرک کو جلا دینے کا بیان۔
-
کوئی چیز چھری سے کاٹ کر کھانے کا بیان۔
-
کوئی ذمی اگر جادو کرے تو اس کو معاف کیا جا سکتا ہے۔ ابن وہب کہتے ہیں کہ مجھ سے یونس نے ابن شہاب کے ذریعہ بیان کیا ہے کہ پوچھا گیا۔ اگر کوئی ذمی کسی پر جادو کرے تو کیا ایسے ذمی کو قتل کیا جا سکتا ہے تو میں نے جواب دیا کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات پر اس طرح کیا گیا مگر جادوگر اہل کتاب کو آپ نے اس جادو کی وجہ سے قتل نہیں کرایا۔
-
کیا آدمی اپنے آپ کو گرفتار کرا دے اور وہ جو اپنے آپ کو گرفتار نہ کرائے اور قتل ہوتے وقت دو رکعت نماز پڑھنے کا بیان
-
ہتھیاروں سے کھیلنے کا بیان
-
ہر امام کیساتھ خواہ نیک ہو یا بدکار جہاد کا سلسلہ قیامت تک لاز ماً جاری جاری رہنے کا بیان اس لیے کہ رسول اللہ کا ارشاد ہے، کہ گھوڑوں کی پیشانی سے قیامت تک برکت وابستہ ہے ۔
-
یہ نہ کہا جائے کہ فلاں شخص شہید ہے حضرت ابوہریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ اس شخص سے خوب واقف ہے، جو اس کی راہ میں جہاد کرتا ہے، اللہ اس شخص سے خوب واقف ہے، جو اس کی رہ میں زخمی ہوتا ہے۔
-
یہود و نصاریٰ کو اسلام کی دعوت دینے کا بیان اور ان سے کس بات پر جنگ کی جائے اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیصر و کسری کو کیا لکھا تھا، اور جنگ سے پہلے دعوت اسلام ضروری ہے۔
-
یہودیوں سے جنگ کرنے کا بیان۔
-
یہودیوں کو جزیرہ عرب سے باہر نکال دینے کا بیان اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ نے یہودیوں سے فرمایا تھا کہ اس وقت تک میں بھی تم کو یہاں رہنے دوں گا جب تک اللہ تعالیٰ تم کو برقرار رکھے گا۔