TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
اجازت لینے کا بیان
-
اپنے ساتھیوں کے سامنے تکیہ لگا کر بیٹھے کا بیان ۔ خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ چادر کا تکیہ بنائے ہوئے تھے، میں نے عرض کیا، کیا آپ اللہ سے دعا نہیں فرمائیں گے؟ (یہ سن کر) آپ بیٹھ گئے۔
-
اجازت مانگنی نظر پڑ جانے کی وجہ سے (ضروری) ہے۔
-
اس چیز کا بیان جو عمارتوں () کے متعلق منقول ہے حضرت ابوہریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ جب جانوروں کے چرانے والے عمارتوں میں فخر کرنے لگیں گے۔
-
اس خط کے دیکھنے کا بیان جس میں مسلمانوں کے مفاد کے خلاف کوئی بات لکھی ہو تاکہ اصل حال معلوم ہو جائے۔
-
اس شخص کا بیان جو اپنی مجلس سے یا گھر سے اپنے ساتھیوں کی اجازت کے بغیر کھڑا ہو جائے، یا اس لیے کھڑا ہونے کا ادراہ کرے کہ لوگ بھی کھڑے ہو جائیں ۔
-
اس مجلس کو سلام کرنا جس میں مسلمان اور مشرک مل جل کر بیٹھے ہوئے ہوں ۔
-
اعضاء اور شرمگاہ کے الگ الگ زنا ہیں ۔
-
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ایمان والو! اپنے گھروں کے علاوہ کسی گھر میں داخل نہ ہو جب تک کہ تم اجازت نہ لے لو اور گھر کے رہنے والوں کو سلام نہ کرلو یہ تمہارے لئے بہتر ہے شاید کہ تم نصیحت پکڑو اگر تم اس مکان میں کسی کو نہ پاؤ تو داخل نہ ہو جب تک کہ تمہیں اجازت نہ دی جائے اور اگر تم سے کہا جاوے کہ تم لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ یہ تمہارے لئے پاکیزگی کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ ان چیزوں کو جاننے والا ہے جو تم کرتے ہو تم پر کوئی حرج نہیں اس بات میں کہ غیر آباد مکانوں میں داخل ہو جس میں تمہارا سامان ہے اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اس چیز کو جو تم ظاہری طور پر کرتے ہو اور جو چھپا کر کرتے ہو اور سعید بن ابی الحسن نے حسن سے کہا کہ عجم کی عورتیں اپنے سینے اور سروں کو کھلا رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اپنی نگاہ پھیر لو اللہ بزرگ و برتر فرماتا ہے کہ مومنوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں قتادہ نے کہا یہ حکم ان عورتوں کے لئے ہے جو حلال نہیں (نیز اللہ تعالیٰ کا قول کہ) اور مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں خائنۃ الاعین کے معنی یہ ہیں کہ اس چیز کی طرف دیکھنا جس سے منع کیا گیا ہے اور کنواری لڑکیوں کی طرف دیکھنے کے متعلق زہری نے کہا کہ اس کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا درست نہیں جس کو دیکھنے کی خواہش ہوتی ہو اگرچہ وہ کمسن ہو اور عطا نے ان لونڈیوں کی طرف دیکھنے کو مکروہ سمجھا جو فروخت کے لئے مکہ کے بازاروں میں آتی تھیں مگر یہ کہ ان کی خریداری کا ارادہ ہو۔
-
امر کا بیان کہ ہر کھیل جو اللہ عبادت سے غافل کر دے باطل ہے، اور اس شخص کا بیان جو اپنے ساتھی سے کہے کہ آؤ جوا کھیلیں، اور اللہ تعالیٰ کا قول ومن الناس من یشتری لھو الحدیث لیضل عن سبیل اللہ۔
-
ان کا بیان جو لوگوں کے سامنے سرگوشی کرے اور اس کا بیان جو اپنے ساتھی کا راز کسی کو نہ بتائے، جب مر جائے تو لوگوں کو بتائے۔
-
اہل کتاب کی طرف کس طرح خط لکھا جائے۔
-
بچوں کو سلام کرنے کا بیان
-
بڑے ہونے کے بعد ختنہ کرانے اور بغل کے بال اکھاڑنے کا بیان۔
-
پردہ کی آیت کا بیان
-
پہچان یا بغیر پہچان کے لوگوں کو سلام کرنے کا بیان۔
-
پیدل چلنے والے کا بیٹھے ہوئے کو سلام کرنا۔
-
تخت کا بیان۔
-
جب تم سے کہا جائے کہ بیٹھنے کیلئے جگہ دے دو تو تم جگہ دے دو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے کشادگی کرے گا۔ اور جن کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ الخ۔
-
جب تین آدمیوں سے زیادہ ہوں تو چپکے سے بات کرنے اور سرگوشی میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
-
جب کوئی شخص بلایا جائے اور وہ آ جائے تو کیا وہ بھی اجازت لے سعید نے قتادہ سے بواسطہ ابورافع ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا آپ نے فرمایا کہ وہی اس کی اجازت ہے۔
-
جب کوئی شخص کہے کہ فلاں تم کو سلام کہتا ہے۔
-
جب کوئی کہے کہ کون تو اس کے جواب میں میں کہنے کا بیان۔
-
جس طرح آسانی ہو بیٹھنے کا بیان۔
-
جمعہ کے بعد قیلولہ کرنے کا بیان۔
-
جواب میں لبیک و سعد کہنے کا بیان۔
-
چت لیٹنے کا بیان۔
-
دو آدمی تیسرے کو چھوڑ سرگوشی نہ کریں۔ الخ
-
دونوں ہاتھ پکڑنے کا بیان، اور حماد بن زید نے ابن مبارک سے دونوں ہاتھوں پر مصافحہ کیا۔
-
دیر تک سرگوشی کرتے رہنے کا بیان، آیت واذ ھم نجوی مصدر ہے، نا جیت سے، ان لوگوں کا وصف بیان کیا گیا اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ سرگوشی کرتے ہیں ۔
-
ذمیوں کو سلام کا جواب کس طرح دیا جائے۔
-
رات کو دروازے بند کر دینے کا بیان۔
-
راز کی حفاظت کرنے بیان۔
-
سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو اس سے بہتر طور پر جواب دو یا ویسا ہی جواب دو۔
-
سلام کا رائج کرنا۔
-
سلام کرنے اور تین بار اجازت مانگنے کا بیان۔
-
سلام کی ابتداء کا بیان
-
سلام کے جواب میں علیک السلام کہنے کا بیان۔
-
سوار کا پیدال چلنے والے کو سلام کرنا۔
-
سوتے وقت گھر میں آگ نہ چھوڑی جائے۔
-
گناہ کے مرتکب کو سلام نہ کرنے اور اس کو جواب نہ دینے کا بیان جب تک کہ اس کے توبہ کے آثار نہ ظاہر ہوں اور گنہگار کی قبولیت توبہ کب ظاہر ہوتی ہے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ شراب پینے والے کو سلام نہ کرو۔
-
مردوں کا عورتوں کو اور عورتوں کا مردوں کو سلام کرنے کا بیان۔
-
مسجد میں قیلولہ کرنے کا بیان
-
مصافحہ کرنے کا بیان اور ابن مسعود نے بیان کیا کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تشہد سکھلایا اور میرا ہاتھ آپ کے دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا اور کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں، طلحہ بن عبیداللہ میری طرف جلدی سے اٹھ کر آئے یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارکباد دی۔
-
معانقہ کا بیان اور کسی شخص کا یہ پوچھنا کہ صبح طبیعت کسی رہی۔
-
نبی صلی اللہ علیہ کا فرمانا کہ اپنے سردار کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔
-
کسی جماعت کے پاس ملاقات کو جانے اور وہاں قیلولہ کرنے کا بیان
-
کسی جماعت کے پاس ملاقات کو جانے اور وہاں قیلولہ کرنے کا بیان۔
-
کسی ضرورت کی وجہ سے یا قصداً تیز چلنے کا بیان۔
-
کسی کو تکیہ دئیے جانے کا بیان۔
-
کم تعداد کا زیادہ تعداد کو سلام کرنا۔
-
کوئی شخص کسی کو اس کے بیٹھنے کی جگہ سے نہ اٹھائے۔
-
ہاتھ سے احتباء کا بیان اور اس کو قرفصاء بھی کہتے ہیں