TRUE HADITH

ہریرہ کا بیان

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ بَرَکَةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ أَهْلَهُ الْوَعْکُ أَمَرَ بِالْحَسَائِ قَالَتْ وَکَانَ يَقُولُ إِنَّهُ لَيَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِينِ وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ کَمَا تَسْرُو إِحْدَاکُنَّ الْوَسَخَ عَنْ وَجْهِهَا بِالْمَائِ-
ابراہیم بن سعید جوہری، اسماعیل بن علیہ، محمد بن سائب، برکہ، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل خانہ کو جب بخار ہوتا تو ہریرہ تیار کرنے کا حکم فرماتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ ہریرہ غمگین کے دل کو تقویت دیتا ہے اور بیمار کے دل سے پریشانی کو زائل کر دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی پانی مل کے اپنے چہرہ سے میل دور کرتا ہے۔
It was narrated that 'Aishah said: "If any of his family members became ill, the Messenger of Allah P.B.U.H would order that some broth be made. And he would say: 'It consoles the grieving heart and cleanses the ailing heart, as anyone of you cleanses her face of dirt with water.''' (Hasan)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالَ لَهَا کُلْثُمٌ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْکُمْ بِالْبَغِيضِ النَّافِعِ التَّلْبِينَةِ يَعْنِي الْحَسَائَ قَالَتْ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَکَی أَحَدٌ مِنْ أَهْلِهِ لَمْ تَزَلْ الْبُرْمَةُ عَلَی النَّارِ حَتَّی يَنْتَهِيَ أَحَدُ طَرَفَيْهِ يَعْنِي يَبْرَأُ أَوْ يَمُوتُ-
علی بن ابی خصیب، وکیع، ایمن بن نابل، قریش، سیدہ عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم ہریرہ استعمال کیا کرو جو طبیعت کو پسند نہیں لیکن مفید ہے۔ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار پڑتا تو ہنڈیا آگ سے الگ نہ ہوتی۔ (ہر وقت ہریرہ تیار رہتا) یہاں تک کہ وہ بیمار تندرست ہو جائے۔
It was narrated from 'Aishah that the Prophet P.B.U.H said: "You should eat the beneficial thing that is unpleasant to eat: Talbinah," meaning broth. If any member of the family of the Messenger of Allah P.B.U.H was sick, the cooking pot would remain on the fire until one of two things happened, either the person recovered or died. (Hasan)