TRUE HADITH
Home
About
Mission
Search
Contact
TRUE HADITH
سنن دارمی
قربانى کا بیان
پالتو گدھوں کا گوشت۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْحَسَنِ وَعَبْدِ اللَّهِ ابْنَيْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ-
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح خیبر کے موقع پر خواتین کے ساتھ متعہ کرنے اور پالتوں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کردیا تھا۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَامَ رَجُلٌ يَوْمَ خَيْبَرَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُكِلَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُكِلَتْ الْحُمُرُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا فَنَادَى إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ-
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں فتح خیبر کے دن ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ گدھوں کا گوشت کھا لیا گیا ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں گدھے ختم ہوگئے ہیں پھر اس نے عرض کی یا رسول اللہ گدھے ختم ہوگئے ہیں یا فرمایا گدھے کھا لیے گئے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ہدایت کی وہ یہ اعلان کردے کہ بے شک اللہ اور اس کے رسول نے تمہیں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کردیا ہے کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔
-