TRUE HADITH
Home
About
Mission
Search
Contact
TRUE HADITH
صحیح بخاری
عمرہ کا بیان
مدینہ طابہ ہے ۔ (صحیح مسلم کی روایت کے مطابق طابہ مدینہ کا یہ نام خود اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے ۔ اور علماء نے لکھا ہے کہ مدینہ کی مٹی، آب و ہوا اور وہاں پائی جانے والی ایک خاص قسم کی خوشبو کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا اس کے علاوہ بھی مدینہ کے کئی نام ہیں، طیبہ، مطیبہ، مسکینہ، دار، جابر، مجبور، منیرہ، یثرب، مدری، محبوبہ وغیرہ۔ بعض حضرات نے مدینہ کے ناموں کی تعداد چالیس لکھی ہے۔
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَی عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَقْبَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوکَ حَتَّی أَشْرَفْنَا عَلَی الْمَدِينَةِ فَقَالَ هَذِهِ طَابَةٌ-
خالد بن مخلد، سلیمان، عمرو بن یحیی، عباس بن سہل بن سعد، ابوحمید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تبوک میں سے واپس آئے یہاں تک جب مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ نے فرمایا یہ طابہ ہے۔
Narrated Abu Humaid: We came with the Prophet from Tabuk, and when we reached near Medina, the Prophet said, "This is Tabah."