TRUE HADITH

تفسیر سورت عم یتسالون! مجاہد نے کہا کہ لایرجون حسابایعنی وہ اس سے نہیں ڈرتے ہیں لایملکون منہ خطاباوہ بغیر اس کی اجازت کے اس سے گفتگو نہیں کریں گے اور ابن عباس نے کہا کہ وھاجاسے مرادروشن ہے عطاء حسابا پوراپوابدلہ اعطانی احسبنی بول کریہ مراد لیتے ہیں کہ اس نے مجھ کو اتنا دیا جو کافی ہے (آیت) جس دن صور پھونکا جائے گا الخ ۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ أَرْبَعُونَ قَالَ أَرْبَعُونَ يَوْمًا قَالَ أَبَيْتُ قَالَ أَرْبَعُونَ شَهْرًا قَالَ أَبَيْتُ قَالَ أَرْبَعُونَ سَنَةً قَالَ أَبَيْتُ قَالَ ثُمَّ يُنْزِلُ اللَّهُ مِنْ السَّمَائِ مَائً فَيَنْبُتُونَ کَمَا يَنْبُتُ الْبَقْلُ لَيْسَ مِنْ الْإِنْسَانِ شَيْئٌ إِلَّا يَبْلَی إِلَّا عَظْمًا وَاحِدًا وَهُوَ عَجْبُ الذَّنَبِ وَمِنْهُ يُرَکَّبُ الْخَلْقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ-
محمد، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو صور پھونکے جانے کے درمیان چالیس ہے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ساتھیوں نے پوچھا کیا اس سے چالیس دن مراد ہیں؟ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انکار کیا لوگوں نے پوچھا کیا چالیس مہینے مراد ہے؟ انہوں نے انکار کیا پھر پوچھا کیا چالیس سال؟ انہوں نے انکار کیا پھر کہا کہ اللہ آسمان سے مینہ برسائے گا تو اس سے مردے جی اٹھیں گے جس طرح سبزہ (مینہ) سے اگتا ہے انسانی جسم کے تمام حصے سڑجاتے ہیں مگر ڈھڈی کی ہڈی اور اسی سے قیامت کے دن اس کی ترکیب ہوگی۔
Narrated Al--Amash: Abu Huraira said, "Allah's Apostle said, 'Between the two sounds of the trumpet, there will be forty." Somebody asked Abu Huraira, "Forty days?" But he refused to reply. Then he asked, "Forty months?" He refused to reply. Then he asked, "Forty years?" Again, he refused to reply. Abu Huraira added. "Then (after this period) Allah will send water from the sky and then the dead bodies will grow like vegetation grows, There is nothing of the human body that does not decay except one bone; that is the little bone at the end of the coccyx of which the human body will be recreated on the Day of Resurrection." (See Hadith No. 338)