TRUE HADITH
Home
About
Mission
Search
Contact
TRUE HADITH
صحیح بخاری
تفاسیر کا بیان
تفسیر سورت والتین ! مجاہد نے کہا کہ، تین (انجیر) اور، زیتون، سے مراد ہے جسے لوگ کھاتے ہیں، فمایکذبک، کے معنی یہ بیان کئے جاتے ہیں کہ کوئی ہے جو تجھے جھٹلائے گا کہ لوگ اپنے اعمال کا بدلہ دئیے جائیں گے ؟ گویا یہ فرمایا کہ ثواب وعقاب کے متعلق کون شخص اسکی قدرت رکھتا ہے کہ تجھے جھٹلائے ۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيٌّ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ فِي سَفَرٍ فَقَرَأَ فِي الْعِشَائِ فِي إِحْدَی الرَّکْعَتَيْنِ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ-
حجاج بن منہال، شعبہ، عدی، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے تو آپ نے عشاء کی دو رکعتوں میں سے ایک رکعت میں سورت، وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ، پڑھی۔ تقویم سے مراد خلق ہے۔
Narrated Al-Bara: While the Prophet was on a journey, he recited Surat At-Tini waz-Zaituni (95) in one of the first two Rakat of the Isha prayer.