TRUE HADITH

سیاہ چادر کا ذکر

وعن عائشة قالت : صنعت للنبي صلى الله عليه وسلم بردة سوداء فلبسها فلما عرق فيها وجد ريح الصوف فقذفها . رواه أبو داود-
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سیاہ چادر تیار کی گئی جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استعمال فرمایا لیکن جب اس کی وجہ سے پسینہ آیا اور اس میں سے اون کی بو نکلنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے الطافت طبع کی ناگواری کی بنا پر اس چادر کو پھینک دیا ! ۔" (ابو داؤد )۔
-