TRUE HADITH

حضرت جابر بن عبداللہ کے مناقب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَائَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِرَاکِبِ بَغْلٍ وَلَا بِرْذَوْنٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو نہ خچر پر سوار تھے اور نہ کسی ترکی گھوڑے پے بلکہ پیدل ہی تشریف لائے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Jabir ibn Abdullah (RA) reported that when Allah’s Messenger (SAW) visited him, hewas neither riding a mule nor riding a Turk horse. (Rather, he came on foot).
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اسْتَغْفَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْبَعِيرِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَمَعْنَی قَوْلِهِ لَيْلَةَ الْبَعِيرِ مَا رُوِيَ عَنْ جَابِرٍ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ أَنَّهُ کَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَبَاعَ بَعِيرَهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاشْتَرَطَ ظَهْرَهُ إِلَی الْمَدِينَةِ يَقُولُ جَابِرٌ لَيْلَةَ بِعْتُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَعِيرَ اسْتَغْفَرَ لِي خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً وَکَانَ جَابِرٌ قَدْ قُتِلَ أَبُوهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَکَ بَنَاتٍ فَکَانَ جَابِرٌ يَعُولُهُنَّ وَيُنْفِقُ عَلَيْهِنَّ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبَرُّ جَابِرًا وَيَرْحَمُهُ بِسَبَبِ ذَلِکَ هَکَذَا رُوِيَ فِي حَدِيثٍ عَنْ جَابِرٍ نَحْوَ هَذَا-
ابن ابی عمر، بشر بن سری، حماد بن سلمہ، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ کی رات میرے لئے پچیس مرتبہ مغفرت کی دعا فرمائی۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ اور اونٹ کی رات سے مراد وہ رات ہے جس کے بارے میں کئی سندوں سے منقول ہے کہ جابر نے فرمایا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ ایک سفر میں تھا اور اپنا اونٹ آپ کو اس شرط پر فروخت کر دیا کہ مدینہ منورہ تک اس پر سواری کروں گا۔ جابر ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے۔ کہ اس رات آپ نے میرے لئے پچیس مرتبہ مغفرت کی دعا فرمائی حضرت جابر کے والد عبداللہ بن عمرو بن حزام جنگ احد میں شہید ہوگئے تھے۔ اور کئی بیٹیاں چھوڑ گئے تھے۔ حضرت جابر ان کی پرورش کرتے اور انہیں خرچ دیا کرتے تھے۔ اسی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کیساتھ اچھا سلوک کرتے تھے۔ اور ان پر رحم فرماتے تھے۔ حضرت جابر سے ایک روایت میں اسی طرح منقول ہے۔
Sayyidina Jabir (RA) narrated: Allah’s Messenger sought forgiveness for me on the night of the camel twenty-five times. [Bukhari 2718, Muslim 715, Ahmed 15017, Nisai 4655] --------------------------------------------------------------------------------