عمرہ کی متفرق حدیثوں کا بیان

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَةُ إِلَی الْعُمْرَةِ کَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَائٌ إِلَّا الْجَنَّةُ-
ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک عمرہ سے لے کر دوسرے عمرہ تک کفارہ ہے ان گناہوں کا جو ان دونوں کے بیچ میں ہوں اور حج مبرور کا کوئی بدلہ نہیں ہے سوائے جنت کے ۔
Yahya related to me from Malik, from Sumayy, the mawla of Abu Bakr ibn Abd ar-Rahman, from Abu Salih as-Samman, from Abu Hurayra, that the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace ,said, "Umra is an expiation for what is between it and the next umra, and the only reward for an accepted hajj is the Garden."
عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ کُنْتُ تَجَهَّزْتُ لِلْحَجِّ فَاعْتَرَضَ لِي فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ فَإِنَّ عُمْرَةً فِيهِ کَحِجَّةٍ-
ابوبکر بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہتے تھے ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور کہا میں نے تیاری کی تھی حج کی پھر کوئی عارضہ مجھ کو ہو گیا تو حج ادا نہ کر سکی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رمضان میں عمرہ کر لے کیونکہ ایک عمرہ رمضان میں ایک حج کے برابر ہے ۔
Yahya related to me from Malik that Sumayy, the mawla of Abu Bakr ibn Abd ar-Rahman, heard Abu Bakribn Abd ar-Rahman say, "A woman came to the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, and said, 'I had arranged to do hajj, but I was prevented,' and the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, 'Do umra in Ramadan, for doing umra in it is like doing hajj.' "
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ افْصِلُوا بَيْنَ حَجِّکُمْ وَعُمْرَتِکُمْ فَإِنَّ ذَلِکَ أَتَمُّ لِحَجِّ أَحَدِکُمْ وَأَتَمُّ لِعُمْرَتِهِ أَنْ يَعْتَمِرَ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ حَدَّثَنِي عَنْ مَالِک أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَ إِذَا اعْتَمَرَ رُبَّمَا لَمْ يَحْطُطْ عَنْ رَاحِلَتِهِ حَتَّی يَرْجِعَ-
عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ حضرت عمر فرماتے تھے جدائی کرو حج اور عمرہ میں تاکہ حج بھی پورا ادا ہو اور عمرہ بھی پورا ادا ہو اور وہ اس طرح کہ حج کے مہینوں میں نہ کرے بلکہ اور دنوں میں کرے ۔ امام مالک کو پہنچا ہے کہ حضرت عثمان بن عفان جب عمرہ کرتے تو کبھی اپنے اونٹ سے نہ اترتے یہاں تک کہ لوٹ آتے مدینہ کو۔
Yahya related to me from Malik, from Nafi, from Abdullah ibn Umar, that Umar ibn al-Khattab said, "Keep your hajj separate from your umra. That way your hajj will be more complete. And your umra will be more complete if you do it outside of the months of the hajj."