جس چیز پر سجدہ کرے اس پر دونوں ہاتھ رکھے ۔

عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ کَفَّيْهِ عَلَی الَّذِي يَضَعُ عَلَيْهِ جَبْهَتَهُ قَالَ نَافِعٌ وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْبَرْدِ وَإِنَّهُ لَيُخْرِجُ کَفَّيْهِ مِنْ تَحْتِ بُرْنُسٍ لَهُ حَتَّی يَضَعَهُمَا عَلَی الْحَصْبَائِ-
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر جب سجدہ کرتے تھے تو جس چیز پر سجدہ کرتے تھے اسی پر ہاتھ رکھتے تھے نافع نے کہا کہ سخت جاڑے کے دن میں نے عبداللہ بن عمر کو دیکھا اپنے ہاتھ نکالتے تھے جبہ سے اور رکھتے تھے ان کر پتھریلی زمین پر ۔
Yahya related to me from Malik from Nafi that Abdullah ibn Umar used to place his palms flat on the surface where he put his forehead. Nafi said, "I have seen him take his hands out from under his burnus on a very cold day and place them on the ground."
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ يَقُولُ مَنْ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ فَلْيَضَعْ کَفَّيْهِ عَلَی الَّذِي يَضَعُ عَلَيْهِ جَبْهَتَهُ ثُمَّ إِذَا رَفَعَ فَلْيَرْفَعْهُمَا فَإِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ کَمَا يَسْجُدُ الْوَجْهُ-
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر کہتے تھے جو شخص پیشانی زمین پر رکھے تو اپنے ہاتھ بھی زمین پر رکھے پھر منہ اٹھائے تو ہاتھ بھی اٹھائے اس لئے کہ ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں جیسے منہ سجدہ کرتا ہے ۔
Yahya related to me from Malik from Nafi that Abdullah ibn Umar used to say, "When one of you puts his forehead on the ground he should put his palms on the place where he puts his forehead. Then, when he rises, he should raise them, for the hands prostrate just as the face prostrates."