TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
صلح کا بیان
معاہدہئ حدیبیہ کی کچھ اور دفعات
عن المسور ومروان : أنهم اصطلحوا على وضع الحرب عشر سنين يأمن فيها الناس وعلى أن بيننا عيبة مكفوفة وأنه لا إسلال ولا إغلال . رواه أبو داود (2/419)-
" حضرت مسور اور حضرت مروان سے روایت ہے کہ قریش مکہ نے ( حدیبیہ میں ) جن باتوں پر مصالحت کی تھی ان میں سے ایک بات ( یہ بھی ) تھی کہ دس سال تک ( فریقین کے درمیان ) کوئی جنگ نہیں ہوگی تاکہ ان دنوں میں لوگ امن و امان کے ساتھ رہیں ۔ یہ بات بھی معاہدہ صلح میں شامل تھی ہمارے درمیان بندھی ہوئی گٹھری رہے اور یہ کہ ہم آپس میں نہ تو چھپی ہوئی چوری کریں اور نہ خیانت ۔ " (ابو داو'د ) تشریح : بندھی ہوئی گٹھری " سے مراد یہ تھی کہ ہم آپس میں ایک دوسرے کے لئے اپنے سینوں کو مکر و فریب، کینہ وعداوت اور شر و فساد سے پاک رکھیں اور صلح و وفا کا ہر وقت خیال رکھیں ۔ ' نہ چھپی ہوئی چوری کریں اور نہ خیانت " کا مطلب یہ تھا کہ ہر فریق اس بات کو ملحوظ رکھے کہ اس کا کوئی فرد دوسرے فریق کے کسی فرد کا کوئی مال اور اس کی کوئی چیز نہ تو چوری چھپے ہتیائے اور نہ کھلم کھلا غصب کرے ۔ غیر مسلموں سے کئے ہوئے معاہدوں کی پابندی نہ کر نے والوں کے خلاف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انتباہ
-
4047 - [ 6 ] ( جيد ) وعن صفوان بن سليم عن عدة من أبناء أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم عن آبائهم عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " ألا من ظلم معاهدا أو انتقصه أو كلفه فوق طاقته أو أخذ منه شيئا بغير طيب نفس فأنا حجيجه يوم القيامة " . رواه أبو داود-
" اور حضرت ابن صفوان ابن سلیم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کے صاحبزدوں سے، وہ ( صاحبزادے ) اپنے ( صحابی ) باپوں سے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " یاد رکھو " جس شخص نے اس ( غیر مسلم ) شخص پر ظلم کیا جس سے معاہدہ ہو چکا ہے ( جیسے ذمی اور مستامن ) یا اس کے حقوق کو نقصان پہنچایا، یا اس پر اسکی طاقت و استطاعت سے زیادہ بار ڈالا ( جیسے کسی ذمی سے اس کی حیثیت و استطاعت سے زیادہ جزیہ لیا یا اس حربی مستامن سے جو دارالاسلام میں تجارت کی غرض سے آیا ہو اس کے مال تجارت میں سے عشر یعنی دسویں حصے سے زیادہ لیا ) اور یا اس کی مرضی و خوشنودی کے بغیر اس سے کوئی چیز لے لی تو میں قیامت کے دن اس شخص کے خلاف احتجاج کروں گا ۔ " ( ابوداو'د )
-