قیامت کے دن چاند وسورج بے نور ہو جائیں گے

وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الشمس والقمر مكوران يوم القيامة . رواه البخاري .-
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " قیامت کے دن سورج اور چاند لپیٹ دئیے جائیں گے ۔ " ( بخاری)
-