TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
سورت فاتحہ نہ پڑھنے سے ادھوراثواب ملتا ہے
وَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّہ، کَانَ یَقُوْلُ مَنْ اَدْرَکَ الرَّکْعَۃَ فَقَدْاَدْرَکَ السَّجْدَۃَ وَمَنْ فَاتَتْہ، قِرَ اءَ ۃُ اُمِّ الْقُرْاٰنِ فَقَدْ فَاَتَہ، خَیْرٌ کَثِیْرٌ۔ (رواہ مالک)-
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں منقول ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے جس نے رکوع پایا اسے پوری رکعت مل گئی اور جو آدمی سورت فاتحہ پڑھنے سے رہ گیا وہ بہت سارے ثواب سے (بھی محروم) رہ گیا۔" (مالک) تشریح مطلب یہ ہے کہ جس نے نماز میں سورت فاتحہ نہیں پڑھی تو چونکہ وہ اس وجہ سے بہت زیادہ ثواب سے محروم رہ گی اس لیے اس کی نماز کا ثواب ناقص ہے۔ اس حدیث سے بین طریقہ پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض نہیں ہے کیونکہ اگر سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض ہوتا تو نماز میں سورت فاتحہ نہ پڑھنے کی وجہ سے کمی و نقصان نہیں ہوتا بلکہ نماز نہ ہونے کی وجہ سے سرے سے ثواب ملتا ہی نہیں۔ اس حدیث سے بین طریقہ پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض نہیں ہے کیونکہ اگر سورت فاتحہ کا پڑھنا فرض ہوتا تو نماز میں سورت فاتحہ نہ پڑھنے کی وجہ سے کمی و نقصان نہیں ہوتا بلکہ نماز نہ ہونے کی وجہ سے سرے سے ثواب ملتا ہی نہیں۔
-