TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
وتر کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے شروع بھی وتر پڑھتے تھے
عَنْ غُضَیْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَۃَ اَرَاَیْتِ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلمکَانَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ فِیْ اَوَّلَ اللَّیْلِ اَمْ فِیْ اٰخِرِہٖ قَالَتْ رَبَّمَا اغْتَسَلَ فِیْ اَوَّلِ اللَّیْلِ وَرَبُّمَا اغْتَسَلَ فِیْ اٰخِرِہٖ قُلْتُ اَﷲُ اَکْبَرُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ فِی الْاَمْرِ سعَۃً قُلْتُ کَانَ یُوْ تِرَ فِیْ اَوَّلِ اللَّیْلِ اَمْ فِیْ اٰخِرِہٖ قَالَتْ رُبَّمَا اَوْ تَرَ فِیْ اَوَّلِ اللَّیْلِ وَرُبَّمَا اَوْتَرَ فِیْ اٰخِرِہٖ قُلْتُ اَﷲُ اَکْبَرُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ فِی الْاَمْرِ سِعَۃً قُلْتُ کَانَ یَجْھَرُ باِلْقِرَا ءَ ۃِ اَمْ یَخْفِتُ قَالَتْ رُبَّمَا جَھَرَ بِہٖ وَرُبَّمَا خَفَّتْ قُلْتُ اَﷲُ اَکْبَرُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ فِی الْاَمْرِ سِعَۃً رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَرَوَی ابْنُ مَاجَۃَ الْفَصْلَ الْاَخِیْرَ۔-
" حضرت غضیف ابن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ سے پوچھا کہ سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت شروع رات میں کرتے تھے یا آخر رات میں ؟ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم جماع سے فارغ ہوتے ہی نہا لیتے تھے یا اس وقت تو سور ہتے اور جب تہجد کی نماز کے لیے اٹھتے تو نہاتے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ " کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم (جماع سے فارغ ہوتے ہی) شروع رات ہی میں نہا لیتے تھے اور کبھی آخر میں غسل فرماتے " میں نے کہا " اللہ بہت بڑا ہے تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے زیبا ہیں جس نے دینی امور میں آسانی عطا فرمائی" اور پھر پوچھا کہ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی نماز شروع رات میں (عشاء کے فورا بعد ہی ) پڑھ لیتے تھے یا آخر شب میں پڑھتے تھے " ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا " کبھی تو شروع رات ہی میں پڑھ لیتے تھے اور کبھی آخر رات میں پڑھتے تھے " میں نے کہا " اللہ بہت بڑا ہے تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے زیبا ہیں جس نے دینی امور میں آسانی عطا فرمائی " اور پھر پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز میں یا مطلقاً کسی بھی نماز میں قرات بآواز بلند فرماتے تھے یا آہستہ آواز سے ؟ انہوں نے فرمایا کبھی تو بآواز بلند قرات فرماتے تھے اور کبھی آہستہ آواز سے " میں نے کہا بڑا اللہ بہت بڑا ہے تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے زیبا ہیں جس نے دینی امور میں آسانی عطا فرمائی " ابوداؤد ، ابن ماجہ نے اس روایت کا صرف آخری فقرہ (جس میں قرات کا ذکر ہے) نقل کیا ہے۔"
-