TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
دوزخ اور دوزخیوں کا بیان
دوزخ کا ہبہب نالہ :
وعن أبي بردة عن أبيه أن النبي صلى ا لله عليه وسلم قال : " إن في جهنم لواديا يقال له : هبهب يسكنه كل جبار " رواه الدارمي-
اور حضرت ابوبردہ رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ (تابعی ) اپنے والد ( حضرت ابوموسیٰ اشعری ) سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دوزخ میں ایک نالا ہے جس کا نام ہبہب ہے اس نالہ میں ہر اس شخص کو رکھا جائے گا جو متکبر وسرکش حق سے دور مخلوق پرسختی کرنے والاہے ۔" (دارمی) تشریح : ہبہب" کے اصل معنی تیزی وجلدی " کے ہیں اور مذکورہ نالہ کو " ہبہب" کا نام اسی مناسبت سے دیا گیا ہے کہ ایک تو اس نالہ میں بھڑکنے والی آگ سے بہت تیز شعلے اٹھتے ہیں دوسرے یہ کہ نالہ میں ڈالے جانے والے گنہگاروں کو عذاب بڑی سرعت کے ساتھ ہوگا۔
-