TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں اور دجال کا ذکر
دجال کے خوف سے لوگ پہاڑوں پر بھاگ جائیں گے
وعن أم شريك قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليفرن الناس من الدجال حتى يلحقوا بالجبال قالت أم شريك قلت يا رسول الله فأين العرب يومئذ ؟ قال هم قليل . رواه مسلم .-
" اور حضرت ام شریک کہتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " لوگ دجال ( کے مکر و فریب اور فتنہ و فساد کے خوف ) سے بھاگ کر پہاڑوں میں جا چھپیں گے " ام شریک کہتی ہں کہ میں نے ( یہ سن کر ) عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ایام میں عرب کہاں ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( ان دنوں ) عرب بہت کم ہوں گے اور دجال سے جہاد ومقابلہ کرنے کی طاقت وقدرت نہیں رکھیں گے ۔ " ( مسلم ) تشریح فاین ( کہاں ہوں گے ) میں حرف ف شرط محذوف کی جزا ہے، یعنی پورا جملہ گویا یوں ہے کہ جب لوگ دجال کے خوف سے بھاگتے اور چھپتے پھریں گے تو اس وقت اہل عرب کہاں ہوں گے ، جن کا کام خدا کی راہ میں جہاد کرنا اور دین کو نقصان پہنچانے والے ہر فتنہ و فساد کو دفع کرنا ہے ۔
-