TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں اور دجال کا ذکر
دجال کی سواری گدھا ہوگا
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال يخرج الدجال على حمار أقمر ما بين أذنيه سبعون باعا . رواه البيهقي في كتاب البعث والنشور .-
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا " دجال ایک سفید گدھے پر سوار ہو کر نکلے گا اور اس گدھے کے دونوں کانوں کے درمیان ستر باع چوڑا فاصلہ ہوگا " اس روایت کو بیہقی نے کتاب البعث والنشور میں نقل کیا ہے ۔ " تشریح : " باع " دونوں ہاتھوں کے پھیلانے کی مقدار کو کہتے ہیں ! حاصل یہ کہ دجال کی سواری کا وہ گدھا اتنا بڑا ہوگا کہ اس کے دونوں کانوں کے درمیان کا فاصلہ دونوں ہاتھوں کے ستر پھیلاؤ کے بقدر ہوگا ۔
-