TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جہاد کا بیان
جنگ میں حفاظت کے زیادہ سے زیادہ سامان استعمال کرنا توکل کے منافی نہیں ہے
وعن السائب بن يزيد : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان عليه يوم أحد درعان قد ظاهر بينهما . رواه أبو داود وابن ماجه-
اور حضرت سائب ابن یزید سے روایت ہے کہ غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( کے جسم مبارک ) پر دو زرہیں تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دوسرے پر پہن رکھا تھا ۔ " ( ابوداؤد ، ابن ماجہ ) تشریح : اس حدیث میں اس طرف اشارہ ہے کہ جنگ کے کار آمد زیادہ سے زیادہ سامان فراہم کرنا اور میدان جنگ میں اپنی حفاظت کے لئے حتی الوسعت زیادہ سے زیادہ چیزوں کو اختیار کرنا جائز ہے ۔ اور یہ توکل کے منافی نہیں ہے ۔ "
-