TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
حشر کا بیان
اگر اسی دنیا میں قیامت کے دن کے احوال دیکھنا چاہتے ہو
وعن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من سره أن ينظر إلى يوم القيامة كأنه رأي عين فليقرأ ( إذا الشمس كورت ) و( إذا السماء انفطرت ) و( إذا السماء انشقت ) . رواه أحمد والترمذي .-
" اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قیامت کے دن ( کے احوال ) کو اس طرح دیکھنا پسند کرتا ہو جیسے وہ ( ظاہری ) آنکھوں سے دیکھ رہا ہو تو اس کو چاہئے کہ سورت اذ الشمس کورت ، سورت اذا لسماء انفطرت اور اذالسماء انشقت پڑھے ، احمد " تشریح : ان سورتوں میں قیامت کے احوال کا تفصیلی ذکر ہے ، پس پڑھنے والا اگر ان سورتوں کو حضور قلب کے ساتھ پڑھے اور ان کے معانی میں غور فکر کرے تو یہ سورتیں قیامت کے احوال کو اس طرح مستحضر کر دیتی ہیں کہ گویا وہ احوال ظاہری آنکھوں کے سامنے پیش آرہے ہیں ۔
-