TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جنازوں کا بیان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علالت اور حضرت جبریل علیہ السلام کی دعا
وعن أبي سعيد الخدري أن جبريل أتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا محمد اشتكيت ؟ فقال : " نعم " . قال : بسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شرك كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك . رواه مسلم-
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ (ایک مرتبہ) حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور (مزاج پرسی کے طور پر) کہا کہ " اے محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کیا آپ علیل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ " ہاں" حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا خدا کے نام پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر افسوں پڑھتا ہوں۔ ہر اس چیز سے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اذیت پہنچائے اور ہر شخص کی برائی یا حاسد کی آنکھ سے اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شفاء دے خدا کے نام سے آپ پر افسوں پڑھتا ہوں (مسلم)
-