TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
اللہ کے ساتھ اور اللہ کے لیے محبت کرنے کا بیان
ہمسایہ کو تکلیف نہ پہنچاؤ
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم والله لا يؤمن والله لا يؤمن والله لا يؤمن . قيل من يا رسول الله ؟ قال الذي لا يأمن جاره بوائقه . متفق عليه-
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا قسم ہے خدا کی اس شخص کا ایمان کامل نہیں ہے قسم ہے اس خدا کی اس شخص کا ایمان کامل نہیں ہے جب آپ نے بار بار یہ الفاظ فرمائے اور اس شخص کی وضاحت نہیں کی تو صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ شخص کون ہے جس کا ایمان کامل نہیں ہے اور جس کے بارے میں آپ کا یہ ارشاد ہے؟ حضور نے فرمایا وہ شخص جس کے پڑوسی اس کی برائیوں اور اس کے شر سے محفوظ و مامون نہ ہوں۔ (بخاری ومسلم)
-
وعن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يدخل الجنة من لا يأمن جاره بوائقه . رواه مسلم . ( متفق عليه )-
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا وہ شخص نجات یافتہ اور سابقین کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کے پڑوسی اس کی برائیوں اور شر سے محفوظ نہ ہوں ۔ مسلم)
-