TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
کھڑے ہو کر جوتا پہننے کی ممانعت
وعن جابر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن ينتعل الرجل قائما . رواه أبو داود-
اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے ۔" (ابوداؤد، ترمذی، وابن ماجہ،) نے اس روایت کو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے ۔" تشریح یہ ممانعت اس صورت میں ہے جب کہ کھڑے ہو کر جوتا پہننے میں مشقت اٹھانا پڑتی ہو، یعنی ایسا جوتا ہو جس کو پہننے اور اس کا تسمہ باندھنے میں ہاتھ لگانا پڑتا ہو، ویسے مطلق جوتے کے بارے میں یہ ممانعت نہیں ہے ۔
-