TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
کھانوں کے ابواب
کھانے کے بعد پیالہ وتشتری کو صاف کرنا مغفرت وبخشش کا ذریعہ ہے
عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " من أكل في قصعة فلحسها استغفرت له القصعة " . رواه أحمد والترمذي وابن ماجه والدارمي وقال الترمذي : هذا حديث غريب-
اور حضرت نبیشہ رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخض کسی پیالے (یا تشتری ) میں کھائے اور پھر اس کو انگلیوں سے ) چاٹ لے تو وہ پیالہ اس کے لئے استغفار کرتا ہے ( احمد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، دارمی ) ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔" تشریح ظاہر بات یہ ہے کہ پیالہ حقیقت میں استغفار کرتا ہے ! علماء نے یہ بھی لکھا ہے کہ تشتری پیالے کو چاٹنا اصل میں تواضع کو اختیار کرنا اور تکبر سے بری ہونا ہے اور یہ چیز گناہوں سے مغفرت و بخشش کا سبب ہے اور پیالہ کی طرف استغفار کی نسبت اس اعتبار سے ہے کہ بظاہر اس مغفرت و بخشش کا سبب پیالہ ہی ہوتا ہے ۔
-