TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جنت اور دوزخ کی تخلیق کا بیان۔
کمانا انبیاء کی سنت ہے :
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " كان زكرياء نجارا " . رواه مسلم-
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " حضرت زکریا علیہ السلام نجار (یعنی بڑھئی) تھے (مسلم) تشریح : مطلب یہ کہ وہ بڑھئی کا کام کرتے تھے اور اپنی روزی اپنے ہاتھ کی محنت سے پیدا کرتے تھے ۔ پس اس حدیث میں اور اس حدیث میں جو اوپر حضرت داؤد علیہ السلام سے متعلق گذری ، یہ دلیل ہے کہ کمانا اور محنت ومشقت کے ذریعہ اپنا حلال رزق حاصل کرنا انیباء علیہم السلام کی سنت میں سے ہے ۔
-