کسی مسلمان کو ضرر پہنچانے والے کے بارے میں وعید

وعن أبي بكر الصديق رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ملعون من ضار مؤمنا أو مكر به . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب-
" اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا وہ شخص ملعون ہے جو کسی مسلمان کو ضرر پہنچائے یا اس کے ساتھ مکر و فریب کرے اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح مطلب یہ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو خواہ ظاہری طور پر ضرر و نقصان پہنچائے اور خواہ پوشیدہ طور پر ہو اس کو بارگاہ رب العزت کے قریب اور رحمت الہی سے دور قرار دیا گیا ہے۔
-