TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان
کسی غلام کے حق میں سفارش کرنا بہترین صدقہ ہے
وعن سمرة بن جندب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أفضل الصدقة الشفاعة بها تفك الرقبة " . رواه البيهقي في " شعب الإيمان "-
اور حضرت سمرہ ابن جندب کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " بہترین صدقہ وہ سفارش ہے جس کے نتیجہ میں ( بردہ کی ) گردن کو نجات حاصل ہو جائے ۔ " ( بیہقی ) تشریح : مطلب یہ ہے کہ سفارش کر کے کسی غلام کو آزاد کرا دینا یا کوئی شخص اپنے غلام کو قتل کر دینا چاہتا ہو یا اس کو مارتا دھاڑتا ہو تو سفارش کر کے اس غلام کے بچا دینا بہترین صدقہ ہے ۔
-