TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
طب کا بیان
کاہنوں کی بتائی ہوئی باتوں کو سچ جاننے والے کے بارے میں وعید
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من أتى كاهنا فصدقه بما يقول أو أتى امرأته حائضا أو أتى امرأته من دبرها فقد برئ مما أنزل على محمد . رواه أحمد وأبو داود .-
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جو شخص کاہن کے پاس جائے اور اس کی بتائی ہوئی باتوں کو سچا جانے، یا جو شخص کاہن کے پاس جائے اور اس کی بتائی ہوئی باتوں کو سچا جانے ، یا جو شخص حیض کی حالت میں اپنی بیوی سے ہم بستر ہو، یا جو شخص اپنی بیوی کے پیچھے کی طرف سے بد فعلی کرے تو وہ اس چیز (یعنی قرآن و سنت و شریعت ) سے بیزار ہوا جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل ہوئی ہے ۔" (احمد ، ابوداؤد ) تشریح " بیزار ہوا " کا مطلب یہ ہے کہ وہ کافر ہو گیا، لیکن یہ اس صورت میں پر محمول ہے جب کہ وہ اس کو حلال جانے، حلال نہ جاننے کی صورت میں یہ ارشاد گرامی صلی اللہ علیہ وسلم ان چیزوں کی سخت ترین برائی کو زیادہ سے زیادہ اہمیت کے ساتھ بیان کرنے اور ان سخت برائیوں کے اختیار کرنے والے کو شدت کے ساتھ متنبہ کرنے اور ڈرانے پر محمول ہو گا ۔
-