TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جنازوں کا بیان
پیٹ کی بیماری میں مرنے والا قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا
وعن سليمان بن صرد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من قتله بطنه لم يعذب في قبره " رواه أحمد والترمذي وقال : هذا حديث غريب-
حضرت سلیمان ابن صرد رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جو شخص پیٹ کی بیماری (مثلاً دست و استسقاء وغیرہ ) میں مر گیا تو اسے اس کی قبر کے عذاب میں مبتلا نہیں کیا جائے گا " ۔ (احمد و ترمذی) امام ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح پیٹ کے مرض میں مرنے والے کے لیے سعادت اس لیے ہے کہ اس مرض کی سختی کی وجہ سے گناہ دور ہو جاتے ہیں اور یہ شہید مرتا ہے جیسا کہ گزشتہ صفحات میں ذکر کیا جا چکا ہے اور شہید کے بارے میں صحیح مسلم میں یہ حدیث منقول ہے کہ " شہید کے تمام گناہ علاوہ دین (یعنی بندوں کے حقوق) کے بخش دئیے جاتے ہیں۔
-