TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
طب کا بیان
پچھنے لگوانے کے دن
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يستحب الحجامة لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين . رواه في شرح السنة . ( حسن )-
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سترھویں ، انیسویں اور اکیسویں تاریخ کو سینگی کھنچوانا ناپسند فرماتے تھے ۔" (شرح السنۃ )
-
وعن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من احتجم لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين كان شفاء له من كل داء . رواه أبو داود .-
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص سترھویں، انیسویں اور اکیسویں تاریخ کو سینگی کھنچوائے گا اس کو ہر بیماری سے شفا ہوتی ہے ۔" (ابو داؤد )
-
وعن كبشة بنت أبي بكرة أن أباها كان ينهى أهله عن الحجامة يوم الثلاثاء ويزعم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يوم الثلاثاء يوم الدم وفيه ساعة لا يرقأ . رواه أبو داود .-
اور حضرت کبشہ بنت ابی بکرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے باپ اپنے گھر والوں کو منگل کے دن سینگی لگوانے سے منع کرتے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے تھے کہ منگل کا دن خون کے غلبہ کا دن ہے اور اس دن ایسی گھڑی آتی ہے خون بند نہیں ہوتا (لہٰذا اس دن خون نکلوانے کی صورت میں یہ ہو سکتا ہے کہ وہی گھڑی پڑ جائے اور خون رکنے کا نام نہ لے جس سے ہلاکت بھی واقع ہو سکتی ہے ) ۔'(ابو داؤد )
-
وعن الزهري مرسلا عن النبي صلى الله عليه وسلم من احتجم يوم الأربعاء أو يوم السبت فأصابه وضح فلا يلومن إلا نفسه . رواه أحمد وأبو داود وقال وقد أسند ولا يصح .-
اور حضرت زہری تابعی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بطریق ارسال نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہفتہ کے دن یا بدھ کے دن سینگی کھنچوائے اور پھر اس کو کوڑھ کی بیماری لگ جائے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے (ابوداؤد ، احمد ) ابوداؤد نے کہا ہے کہ یہ حدیث (ایک روایت میں ) مسند بیان کی گئی ہے ، (یعنی وہ روایت راویوں کے اعتبار سے متصل ہے اور وہ اسناد صحیح نہیں ہے ) ۔" تشریح اگرچہ اس دوسری روایت مسند کو صحیح نہیں کہا گیا ہے لیکن اس کے ذریعہ اس مرسل حدیث کو تقویت وتائید حاصل ہوتی ہے اور ویسے بھی مرسل حدیث حنفیہ اور دیگر اصحاب جرح تعدیل کے نزدیک حجت (یعنی قابل عمل ہوتی ہے ) ۔
-
وعنه مرسلا قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من احتجم أو اطلى يوم السبت أو الأربعاء فلا يلومن إلا نفسه في الوضح . رواه في شرح السنة . ( حسن )-
اور حضرت زہری رضی اللہ عنہ بطریق ارسال کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہفتہ یا بدھ کے دن بھری ہوئی سینگی کھنچوائے یا (اپنے بدن کے کسی عضو پر ) لیپ کرے تو وہ کوڑھ میں مبتلا ہو جانے کی صورت میں اپنے آپ کو ملامت کرے ۔ " (شرح السنۃ،
-