TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
وہ لوگ جن کی نماز قبول نہیں ہوتی
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَۃٌ لَا تُرْفَعُ لَھُمْ صَلَاتُھُمْ فَوْقَ رَؤُسِھِمْ شِیْرًا رَجُلٌ اَمَّ قَوْمًا وَھُمْ لَہ، کَارِھُوْنَ وَامْرَأۃٌ بَاتَتْ وَزَوْجُھَا عَلَیْھَا سَاخِطٌ وَاَخْوَانٍِ مُتَصَارِ مَانِ۔( رواہ ابن ماجۃ)-
" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین طرح کے لوگ ایسے ہیں جن کی نماز ان کے سروں سے بالشت بھر (بھی ) بلند نہیں ہوتی (یعنی درجہ قبولیت کو نہیں پہنچتی ) ایک تو وہ آدمی جو قوم کا امام ہو اور انہیں اس سے (دینی امور) میں نا خوشی ہو۔ دوسرے وہ عورت جو اس حالت میں رات گزارے کہ اس کا خاوند (اس کی نافرمانی یا اس کی جانب سے اپنے حق کی عدم ادائیگی کی وجہ سے) خفا ہو تیسرے ایسے دو بھائی جو آپس میں نا خوش ہوں۔" (سنن ابن ماجہ)
-