TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
وہ اوقات جن میں دوبارہ نماز پڑھنا ممنوع ہے
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ اِنَّ عَبْدَاﷲِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُوْلُ مَنْ صَلَّی الْمَغْرِبَ اَوِ الصُّبْحَ ثُمَّ اَدْرَکَھُمَا مَعَ الْاِمَامِ مَعَ فَلَا یَعُدْ لَھُمَا ۔ (رواہ مالک)-
" اور حضرت نافع راوی ہیں کہ حضرت عبدا اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ جس آدمی نے مغرب یا فجر کی نماز (تنہا ) پڑھ لی اور پھر ان نمازوں کو امام کے ساتھ پایا (یعنی جہاں جماعت ہو رہی تھی وہاں پہنچ گیا ) تو وہ ان کو دوبارہ نہ پڑھے۔" (مالک) تشریح یہ حدیث حضرت امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مسلک کی تائید کرتی ہے کیونکہ ان کے ہاں صرف مغرب اور فجر کی نمازوں کا اعادہ ممنوع ہے مگر حنفیہ کے ہاں عصر کی نماز بھی اس حکم میں ہے حضرت امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک تمام نمازوں میں اعادہ ہو سکتا ہے اس حدیث میں اس طرف اشارہ کر دیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا حکم اس آدمی کے بارے میں ہے جس نے پہلی مرتبہ جماعت سے نہیں بلکہ تنہا نماز پڑھی ہو لہٰذا پہلی مرتبہ جماعت سے نماز پڑھ لینے کی شکل میں تو بطریق اولیٰ دوبارہ نماز پڑھنی چاہیے۔
-