نماز میں قراءت کا بیان

--
کتنی رکعتوں میں قرات فرض ہے : نماز میں قرائت یعنی قرآن کریم پڑھنا تمام علماء کے نزدیک متفقہ طور پر فرض ہے البتہ اس میں اختلاف ہے کہ کتنی رکعتوں میں پڑھنا فرض ہے ؟ چنانچہ حضرت امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک پوری نماز میں قرائت فرض ہے۔ حضرت امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہاں للا کثر حکم الکل (اکثر کل کے حکم میں ہے) کے کلیہ کے مطابق تین رکعت میں فرض ہے۔ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مسلک کے مطابق در رکعتوں میں قرات فرض ہے۔ حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کا مسلک قول مشہور ہے کے مطابق امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مسلک کے موافق ہے۔ حضرت حسن بصری اور حضرت زفر رحمہما اللہ تعالیٰ علیہما کے نزدیک صرف ایک رکعت میں قرات فرض ہے۔
-