TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
نماز میں زمین کو برابر کرنے کا مسئلہ
وَعَنْ مُّعَےْقِےْبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم فِی الرَّجُلِ ےُسَوِّی التُّرَابَ حَےْثُ ےَسْجُدُ قَالَ اِنْ کُنْتَ فَاعِلًا فَوَاحِدَۃً (صحیح البخاری و صحیح مسلم)-
" اور حضرت معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے اپنے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا کہ (نماز میں) سجدے کی جگہ سے مٹی برابر کرتا ہوں اس کا کیا حکم ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم برابر کرنا ضروری ہی سمجھو تو صرف ایک مرتبہ ایسا کر لیا کرو۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم ) تشریح شرح منیہ میں لکھا ہے کہ حالت نماز میں سجدے کی جگہ سے کنکر وغیرہ ہٹانا یا زمین برابر کرنا مکروہ ہے ہاں اگر صورت یہ ہو کہ سجدے کی جگہ سے کنکر ہٹائے بغیر نشیب و فراز کی وجہ سے زمین برابر کئے بغیر اس جگہ سجدہ کرنا ممکن نہ ہو تو وہاں سے کنکر ہٹا لیا جائے یا زمین برابر کرلی جائے مگر ایسا صرف ایک مرتبہ یا زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے زیادہ نہیں۔
-