TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
تراویح کا بیان
نماز تراویح کا انتہائی وقت
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ ابْنِ اَبِیْ بَکْرٍ قَالَ سَمِعْتُ اُبَیًّا یَقُوْلُ کُنَّا نَنْصَرِفُ فِیْ رَمَضَانَ مِنَ الْقِیَامِ فَنَسْتَعْجِلُ الْخَدِمَ بِالطَّعَامِ مَخَافَۃَ فَوْتِ السُّحُوْرِوَفِیْ اُخْرٰی مَخَافَۃَ الْفَجْرِ۔ (رواہ مالک)-
" اور حضرت عبداللہ ابن ابی بکر فرماتے ہیں کہ " میں نے حضرت ابی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہم رمضان المبارک میں جب قیام (یعنی نماز تراویح) سے فارغ ہوتے تھے تو خادموں سے اس خوف سے کہ کہیں سحری کا وقت ختم نہ ہو جائے جلد کھانے کے لیے کہتے تھے" ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ " فجر ہو جانے کے خوف سے (ہم خادموں کو جلد کھانے کے لیے کہتے تھے)" (مالک)
-