TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
نظر بد ایک حقیقت ہے
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم العين حق ونهى عن الوشم . رواه البخاري .-
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " نظر لگنا برحق ہے " نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنے سے منع فرمایا ۔" (بخاری ) تشریح مطلب یہ ہے کہ نظر بد ایک ایسی حقیقت ہے جس کا اثر ظاہر ہوتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ سحر کی طرح یہ (نظر بد) بھی انسان وغیرہ پر اثر انداز ہوتی ہے ۔
-