TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
مغرب کی فرض نماز سے پہلے دو رکعت پڑھنے کا حکم
وَعَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍٍص قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم صَلُّوْاقَبْلَ صَلٰوۃِ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَےْنِ صَلُّوْا قَبْلَ صَلٰوۃِ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ لِمَنْ شَآءَ کَرَاھِےَۃَ اَنْ ےَّتَّخِذَھَا النَّاسُ سُنَّۃً۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)-
" اور حضرت عبداللہ ابن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " مغرب کی فرض نماز سے پہلے ( دو رکعتیں) نماز پڑھو (آپ نے یہ الفاظ دو مرتبہ فرمائے اور پھر) بوجہ اس بات کے مکروہ سمجھنے کے کہ لوگ انہیں سنت نہ قرار دے دیں تیسری مرتبہ یہ فرمایا کہ " جو چاہے (پڑھ لیا کرے)۔" (صحیح بخاری و صحیح مسلم) تشریح دو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ مغرب کی فرض نماز پڑھنے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھ لیا کرو مگر پھر یہ جان لو کہ لوگ دونوں رکعتوں کو سنت موکدہ کا درجہ دے دیں گے " لمن شاء" (جو چاہے) کہہ کر اس بات کی آگاہی دے دی کہ یہ رکعتیں سنت نہیں ہیں بلکہ ان کا درجہ زیادہ سے زیادہ استحباب تک ہے اگر کوئی آدمی انہیں پڑھ لے گا تو اسے ثواب ملے گا۔ اور جو آدمی نہیں پڑھے گا اس سے کوئی مواخذہ نہیں ہوگا۔ مغرب کی فرض نماز سے پہلے دو رکعتیں نفل پڑھنے کے سلسلے میں پہلے بتایا جا چکا ہے کہ اکثر فقہاء نے انہیں پڑھنے سے منع کیا ہے چنانچہ باب " فضل الاذان" کی حدیث نمبر ٩ کے ضمن میں اس کی تفصیل بیان ہو چکی ہے اور اس باب کی تیسری فصل میں بھی اس کی کچھ تفصیل ذکر کی جائے گی۔
-