TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان
مسلمان پر تلوار اٹھانے والے کے بارے میں وعید
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لجهنم سبعة أبواب : باب منها لمن سل السيف على أمتي أو قال : على أمة محمد " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب وحديث أبي هريرة : " الرجل جبار " ذكر في " باب الغضب " هذا الباب خال من الفصل الثالث-
اور حضرت ابن عمر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا " دوزخ کے سات دروازے ہیں ، ان میں سے ایک دروازہ اس شخص کے لئے ہے جو میری امت (کے لوگوں ) پر ۔ یا یہ فرمایا ۔ امت محمدیہ پر (ناحق ) تلوار اٹھائے " اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔" (وحدیث ابی ہریرہ الرجل جبار ذکر فی باب الغصب ۔ ) اور حضرت ابوہریرہ کی حدیث الرجل جبار الخ باب الغصب میں نقل کی جا چکی ہے ۔"
-