TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
اللہ کے ساتھ اور اللہ کے لیے محبت کرنے کا بیان
مسلمانوں کی حاجت روائی کی فضیلت
وعن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من قضى لأحد من أمتي حاجة يريد أن يسره بها فقد سرني ومن سرني فقد سر الله ومن سر الله أدخله الله الجنة-
" اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جو آدمی میری امت میں سے کسی شخص کی کسی دنیاوی حاجت و ضرورت کو پورا کریں گے اور اس سے اس کا مقصد اس کو خوش کرنا ہے تو اس نے مجھ کو خوش کیا کیونکہ مسلمان کی خوشی ہوتی ہے اور جس نے مجھ کو خوش کیا اس نے اللہ کو خوش کیا اور جس نے اللہ کو خوش کیا اس کو اللہ جنت میں داخل کرے گا۔ تشریح مسلمان کی حاجت روائی کی فضیلت کو جامع صغیر کی روایت میں جس کو خطیب نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے یوں بیان کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کی کسی حاجت و ضرورت کو پورا کیا تو اس کو حج و عمرہ کرنے والے شخص کی ثواب مانند ثواب ملتا ہے۔
-