TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
مردوں کے بالوں کی زیادہ لمبائی ناپسندیدہ
وعن ابن الحنظلية رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قال قال النبي صلى الله عليه وسلم نعم الرجل خريم الأسدي لولا طول جمته وإسبال إزراه فبلغ ذلك خريما فأخذ شفرة فقطع بها جمته إلى أذنيه ورفع إزراه إلى أنصاف ساقيه . رواه أبو داود .-
اور حضرت ابن حنظلہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص ہیں، روایت کرتے ہیں کہ (ایک دن ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" خریم اسدی اچھا آدمی ہے اگر اس کے بال لمبے نہ ہوں اور اس کا تہ بند لٹکتا ہوا نہ ہو ۔" جب خریم کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا علم ہوا تو انہوں نے ایک استرا لے کر اپنے بالوں کو کانوں کی لوؤں تک کاٹ ڈالا اور اپنے تہبند کو آدھی پنڈلیوں تک کر لیا !۔" (ابوداؤد )
-
وعن أنس قال كانت لي ذؤابة فقالت لي أمي لا أجزها كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يمدها ويأخذها . رواه أبو داود .-
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میرے سر پر لمبے بال تھے میری والدہ کاٹنے سے منع کرتی تھیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان بالوں کو پکڑتے تھے (لہٰذا میں برکت حاصل کرنے کے لئے ان بالوں کو یونہی چھوڑوں گی ۔" (ابوداؤد )
-