TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
مردانہ کپڑے اور جسم کو زعفران سے رنگنے کی ممانعت
وعن أنس قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يتزعفر الرجل . ( متفق عليه )-
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد اپنے بدن یا کپڑوں پر زعفران ملے !" (بخاری، ومسلم ) تشریح یہ ممانعت اسلئے ہے کہ کپڑے یا بدن پر زعفران ملنا عورتوں کے ساتھ مخصوص ہے ۔ رہی یہ بات کہ بعض صحابہ کے بارے میں جو یہ منقول ہے کہ انہوں نے خلوق کا استعمال کیا جو زعفران سے بنائی جانے والی ایک خوشبو ہے تو وہ اس ممانعت سے پہلے کا واقعہ ہے ۔
-