مال وزر کا غلام بن جانے والے پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لعنت

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم لعن عبد الدينار ولعن عبد الدرهم . رواه الترمذي-
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دینار کا غلام اور درہم کا غلام بن جائے وہ ملعون ہے یا یہ معنی ہیں کہ جو شخص دینار کاغلام اور درہم کا غلام بن جائے اس پر لعنت ہو (ترمذی) تشریح " لعن" کے معنی ہیں ہانک دینا، بھلائی سے محروم کردینا اور اللہ کی رحمت سے دور کردینا! حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص مال وزر اور روپیہ پیسہ کی محبت میں اس طرح گرفتار ہوجائے کہ ان کی وجہ سے خدا کی عبادت وطاعت سے بعد اختیار کر لے تو وہ گویا مال وزر اور روپیہ پیسہ کا غلام ہے۔ اور ایسا شخص ، تمام بھلائیوں سے محروم، رحمت خداوندی سے دور اور راندہ درگاہ رب العزت قرار دیا جاتا ہے۔
-