مال ودولت ایک فتنہ ہے

وعن كعب بن عياض قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول إن لكل أمة فتنة وفتنة أمتي المال . رواه الترمذي-
حضرت کعب ابن عیاض رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ (حق تعالیٰ کی طرف سے ) ہر امت کے لئے (کوئی نہ کوئی) فتنہ وآزمائش ہے (جس میں اس امت کے لوگوں کو مبتلا کر کے ان کو آزمایا جاتا ہے) چنانچہ میری امت کے لئے جو چیز فتنہ آزمائش ہے وہ مال ودولت ہے یعنی اللہ تعالیٰ میری امت کے لوگوں کو مال ودولت دے کر یہ آزمانا چاہتا ہے کہ وہ راہ مستقیم اور حد اعتدال پر قائم رہتے ہیں یا نہیں۔ (ترمذی)
-