TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
قصاص کا بیان
قیامت کے دن مقتول کا استغاثہ
وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " يجيء المقتول بالقاتل يوم القيامة ناصيته ورأسه بيده وأوداجه تشخب دما يقول : يا رب قتلني حتى يدنيه من العرش " . رواه الترمذي والنسائي وابن ماجه-
اور حضرت ابن عباس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن مقتول اپنے قاتل کو اس طرح پکڑ کر لائے گا کہ قاتل کی پیشانی اور اس کا سر مقتول کے ہاتھ میں ہوگا اور خود اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہوں گا اور اس کی زبان پر یہ الفاظ ہوں گے " پروردگار !(اس نے ) مجھے قتل کیا ہے (میری فریاد رسی ) کر یہاں تک کہ مقتول اس قاتل کو (کھینچتا ہوا ) عرش الہٰی کے قریب تک لے جائے گا ۔" (ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ) تشریح : اس حدیث سے یہ ارشارہ ملتا ہے کہ مقتول قیامت کے دن اپنا پورا حق طلب کرے گا نیز یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے عدل وانصاف سے مقتول کو راضی ومطمئن کر دے گا ۔
-