TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
ڈرانے اور نصیحت کرنے کا بیان
قیامت کب قائم ہوگی
وعن حذيفة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تقوم الساعة حتى تقتلوا إمامكم وتجتلدوا بأسيافكم ويرث دنياكم شراركم . رواه الترمذي .-
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ عیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم مسلمان اپنے خلیفہ یا سلطان وحکمران کو قتل کر دو گے تمہاری تلواریں آپس ہی میں ایک دوسرے کی گردن اڑائیں گی اور یہاں تک کہ تمہاری دنیا کے وارث و والی، مکار لوگ ہو جائیں گے (یعنی سلطنت وحکمران ظالموں کے پاس پہنچ جائے گی اور مخلوق خدا کی زمام کار اور اقتدار کی باگ دوڑ بدکاروں اور فاسقوں کے ہاتھ میں آ جائے گی تو اس وقت قیامت قائم ہو جائے گی۔ (ترمذی)
-
وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تقوم الساعة حتى يكون أسعد الناس بالدنيا لكع بن لكع . رواه الترمذي والبيهقي في دلائل النبوة .-
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ عیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ قیامت اس وقت تک نہ آئے گی جب تک کہ دنیا میں کثرت مال و زر اور اقتدار وحکمرانی کے اعتبار سے سب سے زیادہ نصیبہ ور وہ شخص نہ بن جائے گا جو احمق ہے اور احمق کا بیٹا ہے (یعنی جب دنیا میں بداصل اور بدسیرت اور بدکار لوگ سب سے زیادہ حکومت واقتدار اور مال دولت کے مالک بن جائیں گے تو سمجھو کہ قیامت بس آنے ہی والی ہے) اس روایت کو ترمذی نے اور کتاب دلائل النبوۃ میں بیہقی نے نقل کیا ہے۔
-