TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
فضائل قرآن کا بیان
قرآن کا دل، سورت یٰسین
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن لكل شيء قلبا وقلب القرآن ( يس ) ومن قرأ ( يس ) كتب الله له بقراءتها قراءة القرآن عشر مرات " . رواه الترمذي والدارمي وقال الترمذي هذا حديث غريب-
حضرت انس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورت یٰسین ہے جو شخص یس پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے کی وجہ سے (اس کے نامہ اعمال میں) دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے۔ (ترمذی، دارمی) امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح قرآن کا دل سورت یٰس ہے یعنی قرآن کے علوم و معارف کا خلاصہ اور اس کا حاصل سورت یٰس ہے بایں طور کہ اس سورت میں قیامت کے احوال اور قرآن کے مقاصد اعلیٰ مذکور ہیں۔
-