TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
مردہ کو دفن کرنے کا بیان
قبر پر سہارا دے کر لیٹنے یا بیٹھنے کی ممانعت
وعن عمرو بن حزم قال : رآني النبي صلى الله عليه و سلم متكئا على قبر فقال : لا تؤذ صاحب هذا القبر أولا تؤذه . رواه أحمد-
حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک قبر کے سہارے (لیٹے یا بیٹھے ہوئے) دیکھا تو فرمایا کہ " تم اس قبر والے کو ایذاء نہ دو یا یہ فرمایا کہ اسے ایذاء نہ دو" (احمد) تشریح ایذاء سے غالبا مراد یہ ہے کہ قبر پر سہارا دے کر لیٹنے یا بیٹھنے سے صاحب قبر کی روح ناخوش ہوتی ہے کیونکہ اس طرح اس کی حقارت لازم آتی ہے۔
-