TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
ولیمہ کا بیان
فاسق کی دعوت قبول نہ کرو
وعن عمران ين حصين قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم إجابة طعام الفاسقين-
اور حضرت عمران بن حصین کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فاسق لوگوں کی دعوت قبول کرنے سے منع فرمایا ہے، تشریح : فاسق سے مراد مطلق فاسق ہے خواہ وہ کسی طرح کے فسق میں مبتلا ہو فاسق کی دعوت قبول کرنے کی ممانعت کا سبب یہ ہے کہ اکثر فاسق اپنے مزاج و کردار کے اعتبار سے ظالم بھی ہوتا ہے اور یہ مسئلہ ہے کہ ظالم جو لوگوں کا مال ازراہ ظلم لیتا ہے اس کے کھانے میں شریک ہونا حرام ہے اس کے علاوہ فاسق کی دعوت قبول کرنا گویا اس فاسق کو خوش کرنا اور اس کی عزت کرنا ہے جو شرعًا جائز نہیں ہے ۔
-